صرف 10 دن میں کمزور سے کمزور بچہ بھی موٹا تازہ ہوجائے گا

جو مائیں اپنے بچوں کی لاغری کی وجہ سے پریشان ہیں۔ یعنی کہ جن کے بچے بہت زیادہ کمزورہویعنی کہ ان کا نیچے کا دھڑ بالکل سوکھ چکا ہوتا ہے۔ اتنا کمزور ہوتا ہے کہ ان کی ٹانگیں اتنی سوکھی ہوتی ہیں۔ کہ جسم کا کمر کی سائیڈ کی پسلیاں نظر آتی ہیں۔ پیٹ آگے کو ہوتا ہے اور پسلیاں نمایاں نظر آتی ہیں۔ کچھ بھی کھاتے

ہیں یا کھلاتےہیں ان کی صحت پر کچھ اثر نہیں پڑتا۔ اس کی وجہ سے مائیں دیکھ کر پریشان ہوتی ہیں اور آپ بھی دیکھتے ہیں۔ جو بچہ صحت مند ہو موٹا تازہ ہو ان کو سبھی پیار کرتے ہیں۔ حالانکہ ایسا ہونا نہیں چاہیے یہ تو سب قدرت کا کیا ہوتاہے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جو بیماریاں اتاری ہیں ا ن کا علاج بھی اتارا ہے۔ تو آج ایسے بچوں کےلیے ایک خاص رمیڈی ہے جس کے استعمال سے بچے کی صحت بننا شروع ہوجائے گی۔ جن بچوں کو دوائیاں اچھی نہیں لگتیں اور کھا کھا کر ان کارنگ کا لا ہوچکا ہے۔ جس سے ان کا پیٹ بھی پھول جاتا ہے۔ جو جسم ہے وہ سوکھ جاتا ہے۔ اتنے کمزور بچے ہوتے ہیں ان کےلیے جونسخہ ہے۔ آپ وہ نسخہ استعمال کریں انشاءاللہ چند دنوں میں ہی اس کی صحت بننا شروع ہوجائے گی۔ بچے کی ہڈیاں مضبو ط ہونا شروع ہوجائیں گی۔ اور بچے کی اچھی گروتھ ہونا شروع ہوجائے گی۔ بچے کی صحت پرکشش اور لاجواب ہوجائے گی۔ تو اس کے لیے سب سے پہلے کاجو چاہیے ہوگا جو کہ میوہ جات کی دکان سے مل جائے گا۔ اس کاجو کے آٹھ دانےلےلینے ہیں۔ اس کے بعد بارہ گریاں موٹے بادام کےلینے ہیں۔ یہ میٹھے باداموں کی گریاں ہوتی ہیں۔ جو مقدار آپ کو بتا رہے ہیں اتنی مقدار میں لینی ہے۔ اس

کے بعد دو بڑے چمچ سونف کے چاہیں۔ اس کے بعد پانچ عد د اخروٹ کی گریاں لینی ہیں۔ اس کو مغز اخروٹ بھی کہتے ہیں۔ اور ساتھ میں پانچ چھوٹی الائچی لے لیں۔ جوکہ ہم سوئیٹ ڈش میں استعمال کرتے ہیں۔ ان ساری چیزوں کو کسی فرائی پین میں ڈال کر دو سے تین منٹ کےلیے بھون لینا ہے۔ اس کی خوشبو آنا شروع ہوجائے گی۔ اب ان کی نمی ختم ہوجائے گی۔ اب یہ سخت سی ہوجائیں گی۔ ا س کی جب خوشبو آنا شروع ہو جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں۔ اب ایک گرینڈر کی ڈبی میں ڈال کر ، اس کو گرینڈ کر لینا ہے ۔ اس کا پاؤڈر بنالیں۔ بچوں کو صحتمند کرنے کا نسخہ تیا ر ہے ۔ اس کو استعمال کیسے کرنا ہے ۔ آپ نے دو چمچ دودھ کو کٹوری میں لے لینا ہے۔ ڈیڑھ چٹکی آپ نے اس پاؤڈر کا لینا ہے۔ اس پاؤڈر کو دودھ میں ملادیں۔ اس کومکس کرکے اس کی کھیر تیار کر لیں۔ یہ مقدار اس بچے کی ہے جس کی عمر دوماہ سے سات ماہ ہے۔ آپ نے دو ماہ سے سات ماہ کے بچے کو یہ پلادینا ہے۔ اس کو صبح اور شام پلانا ہے۔ اس میں ناغہ نہیں ڈالنا ہے۔ بچے کو دینا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا بچہ چند دنوں میں اتنا چست ہوجائے گا۔ اس کارنگ جو پیلاہوگا وہ اچھا اور سفید ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *