لڑکیوں کی رشتے پر بندش کا روحانی علاج

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!اس تحریر میں بندش کے متعلق ایک اور بات کی وضاحت کررہے ہیں کہ بعض اوقات جو ساحر اور جادوگر لوگ ہوتے ہیں وہ شادی کی بندش لگادیتے ہیں شادی کی بندش کیاہے؟جوان بیٹیاں جوان بچیاں رشتے کے انتظار میں ان کی عمر ڈھلنے لگتی ہے وہ رشتے کے انتظار میں ان کی جوانی

کے ایام بڑھاپے کی طرف چلے جاتے ہیں ان کا رشتہ آتا نہیں یا کبھی رشتہ آیا تو بات بنتی نہیں یا رشتہ طے ہوا مگر ٹوٹ جاتا ہے تو سب سے بہتر تو یہ ہے کہ اس کی تشخیص کی جائے کہ واقعی یہ سحر اور جادو کا اثر ہے یا ہمارے کچھ اعمال اس میں شامل ہیں ہم شرائط لگاتے ہیں رشتہ ایسا ہونا چاہئے ہم نے ایسے خاندان کو رشتہ دینا ہے اور مختلف قسم کے مطالبات اور ڈیمانڈز اتنی ہوتی ہیں کہ کوئی تیار نہیں ہوتا ۔ جس سے رشتے کے سلسلے میں بہت ہی احتیاط سے کام لیجئے اور دین کو ترجیح دیجئے دولت نسب اور ظاہری شکل و صورت کے بجائے آپ دین کو ترجیح دیجئے انشاء اللہ اگر اسی ایک بات پر ہم عمل کریں جو نبی اکرم ﷺ کے مبارک حدیث سے بھی ثابت ہے تو انشاء اللہ رشتوں کا مسئلہ بہت ہی آسان ہوجائے گا اگر تشخیص کے بعد واقعی پتہ چلتا ہے کہ یہ بندش کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے بندش کے لئےعلاج ہے بندش کا توڑ ہے بندش کی کاٹ ہے قرآن پاک میں اللہ رب العزت کے اسماء الحسنیٰ میں اور ہمارے مشائخ اور بزرگان دین نے ہمیں بہت سارے اعمال اور وظائف دیئے ہیں الحمد للہ اللہ جل شانہ کا کرم اور فضل ہے کہ تیس سال سے مسلسل اللہ رب

العزت یہ کام اور یہ خدمت لے رہا ہے۔ اور بزرگان دین کی کافی ساری اور ہمارے مشائخ کی اور حضرت اقدس ؒ کی بہت سارے اعمال جو سینہ بسینہ ہوتے ہوئے منتقل ہوتے جارہے ہیں انہی میں سے ایک عمل بتایاجارہا ہے ۔ہماری بیٹیاں اور بہنیں اپنے گھروں پر ہی ان اعمال کا اہتمام کریں انشاء اللہ عز وجل یہ بندش ختم ہوجائے گی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے اثرات زائل ہوجائیں گے رشتے کی بندش ہے تو روزانہ سب سے پہلے نماز کا اہتمام کیجئے اور دوسرے نمبر پر درود ابراہیمی جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں اس کو تین سو دفعہ اپنا معمول بنا لیجئے منزل جو قرآن پاک کی تینتیس آیات ہیں اور اکثر ہم اس کا ذکر کرتے رہتے ہیں منزل کو روزانہ صبح اور شام تین تین مرتبہ پڑھنا معمول بنالیجئے۔چونکہ رشتے کے متعلق عام طور پر تجربے سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ بندش اس کی کاٹ جلدی نہیں ہوتی اس لئے ان اعما ل کو چالیس دن تک تین ماہ تک جاری رکھئے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ بندش کی کاٹ بھی ہوجائے گی اور نیک اور صالح اور مناسب رشتہ بھی اللہ جل شانہ نصیب فرما دیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *