جسم میں کسی بھی جگہ درد ختم کرنے کا لاجواب وظیفہ

اس تحریر میں حضور اکرمﷺ کی ایک دعاپیش کی جارہی ہے ۔جب بھی آپ کا جسم درد کرنےلگے چاہے وہ سرکا درد ہو قمر کا درد ہو آپ کے پائوں پے چوٹ لگی ہو آپ کے دانت کا درد ہو چاہے کسی بھی قسم کا وہ درد کیوں نہ ہو حضور اکرمﷺ کی بتائی ہوئی یہ دعاایسی طریقے سے کریں گے توانشا ء اللہ آپ کو شفاء ظرور مل

جائے گی۔ ابن ماجہ میں اس بارے میں بہت سی دعائیں اور رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دم فرمانے کا مفصل بیان موجود ہے،بخاری شریف اور مسلم شریف کی ایک متفق علیہ حدیث ہے کہ حضرت سیدہ عائشہؓ نے فرمایا کہ رسول اللہؐ اپنے بعض گھر والوں کی بیمار پرسی کرتے تو اپنا دایاں ہاتھ مریض کے درد والے حصے پر پھیرتے اور یہ دعا پڑھتے، اللھم رب الناس، اذھب الباس، واشف انت الشافی، لا شفاء الا شفاؤک،شفاء لا یغادر سقما۔ اے اللہ لوگوں کے ربّ! تکلیف کو دور فرما دے توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری ہی شفاء شفاء ہے، تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اتنی پیاری اور عجز کرنے والی دعا اس جیسی اور کوئی دعا ہو ہی نہیں سکتی۔اب تو انسان جیسے مشین بن کررہ گیا ہے ۔دن رات کی بھاگ دوڑ کے نتیجہ میں بھی اسکے بدن میں درد ہونے لگتا ہے ،کسی مرض کی وجہ سے بھی متواتر درد رہنے لگتا ہے تو اسکا روحانی علاج کرنا صائب عمل ہے۔دو استعمال کرکے بھی

جب افاقہ نہ ہوتو اس آیت مبارکہ کو دعا ل کا ویسلہ بنانا چاہئے ۔اگر مریض کے جسم کے کسی بھی حصے میں دَرد ہو رہا ہو، شرط ہے چوٹ نہ لگی ہو ہڈی نہ ٹوٹی ہو تو قرآنِ کریم کے پارہ نمبر 30 کی سورة الزلزلة کی یہ دونوں آیاتِ مُبارکہ سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دائیں کان میں آہستہ سے پھونک ماریں مگر یہ خیال رہے کہ یہ آیاتِ مُبارکہ پڑھتے ہوئے آپ کی آواز مریض نہ سُن سکے۔ دَم مُبارک یہ ہے : إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا بفضل تعالٰی مریض کو دردوں سے نجات ملے گی اور جب بھی کسی کو یہ مسئلہ لاحق ہے کوئی بھی نمازی پرہیزگار انسان یہ عمل کرے ۔یا غَنِیُّ ریڑھ کی ہڈّی ، گھٹنوں ، جوڑوں وغیرہ جسم میں کہیں بھی درد ہو، چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے پڑھتے رہئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دَرد جاتا رہے گا روزانہ دو بُھنے ہوئے آلو(چھلکے سمیت) اور تھوڑی سی ادرک ملا کر کھالیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جوڑوں کے دَرد میں فائدہ ہوگا موسمبی کے آدھے گلاس خالص رس میں ایک چمچ مچھلی کا تیل (میڈیکل اسٹور سے مل سکتا ہے )ملا کرپہلی بارمسلسل چار دن تک روزانہ دن

کے گیارہ بجے پئیں ۔ اس کے بعد چار ماہ تک ہر 15 دن کے بعد مسلسل دو دن اُسی وقت میں پئیں ۔ یہ علاج سردیوں میں زیادہ مناسِب ہے ۔ اس علاج کے دوران ٹھنڈی تاثیر والے پھل مَثَلاً میٹھے ، موسمبی ، اَنَنّاس اور انار وغیرہ زیادہ استعمال کیجئے صبح نَہار منہ گھی کوار کا حلوا کھایئے ۔ (یہ بازار میں مل سکتا ہے ) پیاز کا رَس اور رائی کا تیل ملا کر جوڑوں پر مالش کریں ۔ اس سے سُست جوڑ کھل جائیں گے اوربفضلہ تعالیٰ آپ راحت محسوس فرمائیں گے ۔ اگر ڈاکٹر اجازت دے تو روزانہ ایک گولی نیورومیٹ کھانے کے بعد پانی سے استعمال کیجئے جوڑو ں کے درد کیلئے مُجرَّب ہے ۔ ڈاکٹر کے مشورہ سے روزانہ ایک سے زیادہ بھی لے سکتے ہیں اور اگر درد کی شدت کم ہو تو ناغہ سے بھی لی جا سکتی ہے ۔ اِس طرح کی دوائیں بلا ناغہ مسلسل نہ کھائی جائیں بیچ میں کچھ دن وقفہ کر لینا چاہئے مَثَلاً اگر مسلسل 12 دن استِعمال کر لی تو 7یا 12دن تک وقفہ کر لیا پھر ضرورت محسوس ہوئی تو شروع کر دے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصرہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *