رمضان کا دوسرا عشرہ شروع ہوگیا دس بار آیت الکرسی کا عمل جس گھر میں پڑھی جائے وہاں کیا معجزہ ہوتا ہے

آج آپ کے لیے جو وظیفہ لے کرآئے ہیں۔ یہ دوسرے عشرے کا وظیفہ ہے۔ اور پورے عشرے کے اندر آیت الکرسی پڑھنے کا بہترین اور خاص عمل ہے ۔ یقین جانیے کہ اللہ کے فضل وکر م سے آپ حیران رہ جائیں گے۔ کہ اس عمل کا کتنا زیادہ گھر پراثر پڑے گا اور کتنا اللہ کے فضل وکر م سے آپ کے مال ودولت ، رزق اور اولاد

پراس کا اثر پڑے گا۔ دس دن ہوتے ہیں عشرے کے دن ۔ عشرہ کو دس کو ہی کہتے ہیں۔ آیت الکرسی اس حوالے سے جس گھر میں پڑھی جائے گی۔ وہاں اللہ کریم کا بہت زیادہ کرم ہوتا ہے۔ یادرکھیں ! یہ جو آیت الکرسی اس میں اسم اعظم ” الحی القیوم “موجود ہے۔ پچاس کلمے اور ہرکلمے میں پچاس برکتیں ہیں۔ اس کے پڑھنے سے رنج وغم دور ہوجاتا ہے۔ روزی میں کشادگی ہوتی ہے۔ اور گھر کے اندر جو بھی مقاصد ہوں ان مقاصد میں کامیا بی ہوتی ہے۔ ش یطان سے گھر سے نکل جاتا ہے۔ بندہ ہر آفتوں وبلا ء سے محفوظ رہتا ہے۔ اور اللہ کریم کے کرم سے اس گھر کے ارد گرد ایک حصار باندھ دیا جاتا ہے۔ کوئی چور ، ڈاکو ، شیطانی قوت، شیطانی طاقت ، بے برکتی اور نحوست اس گھر میں داخل نہیں ہوتی۔ یہ ایسی آیت ہے۔ سورت البقرہ کی یہ آیت ہے۔ا ور قرآن کی آیتوں کی سردار آیت ہے ۔ سب سے بڑی آیت ہے۔ اس کو آیت الکرسی کہتے ہیں۔ یہ تیسرے پا رے کے پہلےصفحے پر سورت البقرہ کے اندر موجود ہے۔ جب ہم اس کا عمل کریں گے ۔ انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس آیت الکرسی کو ہر فرض نماز کے بعد پڑھنے کی ایک دفعہ عادت بناؤ۔ فرمان مصطفی ٰﷺ ہے کہ : جس فر ض نماز کے

بعد آیت الکرسی پڑھی تو وہ بندے اگلی نماز تک اللہ کریم کے ذمہ وکرم پر ہے یعنی کہ اللہ کی حفظ وایمان میں ہے۔ ایک فرمان کے مطابق فرمایا ہے کہ :ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے اللہ کے فضل وکرم سے وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔ اور اللہ کریم اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں گے۔ ایک اور حدیث ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ اس حدیث کے راوی ہیں۔ نبی کریمﷺ نے فرمایاکہ : جو ایماندار آیت الکرسی پڑ ھ کر اہل قبور یعنی کہ جو فوت ہوچکے ہیں۔ ایصال ثواب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ہر قب ر میں چالیس چالیس نور جو ہے وہ عنا یت کرتا ہے جن کی روشنی مشرق سے مغرب تک پھیلتی ہے۔ اورپڑھنےوالے کو ستر انبیاءکرام ؑ کا ثواب اللہ کریم عطا فرماتا ہے۔ اور ہر اس آیت کے بدلے میں اس کا ایک ایک درجہ بلندکرتا ہے۔ اور ہرایک مدفون کے بدلے میں اس کے لیے دس دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ دوسرا عشرہ ہے اس کے دس دن ہیں۔ تو آپ نے اسے کس طرح پڑھناہے ؟ روزانہ ایک مرتبہ پڑھناہے۔ اس کے پڑھنے کا وقت کونسا ہے ؟ سحری کا وقت۔ جب میرے مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اٹھیں ۔ زیادہ وظائف مائیں ، بہنیں اور بیٹیا ں ہی کرتی

ہیں۔ مرد حضرات تو کہتے ہیں ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔ یہ خواتین ہوتی ہیں کہ جن کے دل اپنی اولاد کے لیے اپنے ماں باپ کےلیے ، اپنے بچوں کے لیے اور اپنے شوہروں کے لیے انتہائی نرم ہوتی ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔ تاکہ اس کا فائدہ ہمارے بچوں ، والدین ، بھائیوں اور ہماری اولا د کو ملے۔ جب آپ صبح سحری کے لیے اٹھیں ۔ اپنے کچن میں تشریف لے جائیں ۔ اول وآخر درود پاک پڑھناہے۔ اور صرف ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پورے کچن میں پھونک ماردینی ہے۔ ممکن ہو تو پورے گھر میں مار دیں۔ وگرنہ اس کچن کے اندر لازمی ایک دفعہ پھونک مار دیں۔ اسی طرح دوسری سحری، تیسری سحری آئے گی۔ آپ ایک ایک مرتبہ پڑھتے جائیں۔ مرد حضرات جب سحری کھانے لگیں تو ایک دفعہ پڑھ لیں۔اگر آپ کو یاد نہ رہے تو آپ ایسا کریں کہ اس عمل کو ایک ہی دن میں دس مرتبہ کرلیں۔دو دنوں میں کرلیں ، تین دنوں میں کرلیں۔ لیکن رمضان کے دوسرے عشرے کے اندر اپنے گھر میں دس مرتبہ آیت الکرسی لازمی پڑھیں۔ انشاءاللہ! کیسے اللہ تعالیٰ آپ کے گھر کو خیرو برکت کا مسکن بنائیں گے۔ اللہ کریم دکھوں سے نجات دے کر سکھوں کی زندگی نصیب فرمائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *