ادھر عمل کیا ادھر ہر مشکل آسان ہوگی 100ر وپے کا صدقہ کریں

ماہ رمضان المبارک کا ایک بہت ہی خاص وظیفہ ایک سوروپے یا اپنی استطاعت کے مطابق یہ صدقہ ضروری کیجیے گا۔ انشاءاللہ ! اللہ کریم آپ کو بہت کچھ عطا فرمائیں گے ۔ یادرکھیں !مسلمان بھائی کی طرف مسکر ا دیکھنا بھی صدقہ جاریہ ہے۔ کسی سے اچھی بات بھی کہنا بھی صدقہ ہے۔ کسی کو برائی سے روکنا بھی صدقہ

ہے۔ اپنے برتن سے مسلمان بھائی کے برتن میں کچھ ڈال دینا بھی صدقہ ہے۔ راستے سے تکلیف دیتی چیز کو ہٹا دینا بھی صدقہ ہے۔ کسی کی غیر موجودگی میں اس کے لیے دعا کرنا یہ بھی صدقہ ہے۔ اور راستہ بھٹکی ہوئی ہے ۔ یا نابینا شخص کو راستہ بتلا دینا بھی صدقہ ہے۔ اور اپنے مال سے استطاعت کے مطابق کسی دوسرے انسان کی ضرورت کو پورا کردینا بھی صدقہ ہے۔ رسول گرامی ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالی ٰ صدقہ کی وجہ سے ستر بیماریوں کودور فرمادیتے ہیں۔ آج کا ہمارا وظیفہ بھی صدقے کے حوالے سے ہے جو کہ بہت طاقت ور اور مجرب ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ ایک شخص نے حضور اکرم ﷺ سے عر ض کیا کہ میری والد ہ کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔ اور انہیں بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ ضرور صدقے کی وسیعت کرتیں۔ تو کیا میں ان کی طر ف سے صدقہ کرسکتا ہوں۔ تو پاک رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہا ں! ضرور کرسکتے ہو۔ صدقہ جو ہے آپ نے کس طرح کرنا ہے؟ یہ طریقہ کا ر آپ کو بتا دیتے ہیں۔ کہ آپ نے عمل کر و انشاءاللہ! ہرمشکل آسان ہوگی۔ رزق ، عزت ، دولت سارے مسائل حل ہوں گے۔ آپ نے رمضان کی بابرکت گھڑیوں میں ایک سوروپیہ اس کی کوئی چیز خرید

لیں۔ یا ایک سو روپے کا نوٹ اپنے پاس رکھ لیں۔ جس طرح آپ کو آسانی ہو۔ رمضان کے جو دن باقی ہیں۔ ا ن دنوں میں سے کسی ایک دن عمل کریں۔ آپ یقین کریں یہ جو عمل ہے آپ کی نسلوں کو بنا دے گا۔ آپ نے سب سے پہلے باوضو ہوجانا ہے۔ باوضو ہونے کے بعد اول وآخر نبی پاک ﷺ کی ذات اقدس پر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ اس کے بعد درمیان کے اندر “یارزاق، یاغنی ، یاجبار، یا قھار” پڑھنا ہے۔ آپ نے ان تمام اسمائے مبارک کو ایک سوایک مرتبہ پڑھناہے۔چاروں ناموں کو ایک سوایک مرتبہ پڑھناہے۔ لیکن جب پہلا “یارزاق” پڑھیں گے تو اس کے بعد پھر آپ نے کیاکرنا ہے۔ اس چیز کے اوپر جو آپ کے پاس موجود ہے۔ ایک سو روپے ہے یا ایک سو روپے کی کوئی جنس خرید لی۔بہتر یہ ہے کہ آپ ایک سوروپے کے نوٹ پر عمل کرلیں۔ توآ پ اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م اس پر پھونک مارتے جائیں ۔ جب یہ چاروں نام اللہ کریم کے ، آپ پھونک ما ر دیں گے ۔ اس کے بعد آپ اس چیز کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کردیں۔ کسی فقیر کو دے دیں۔ کسی یتیم کو دے دیں۔ کسی مسکین کو دیدیں۔ اس کو دینے کے بعد آپ اپنے رب سے دعا کریں۔ یا اللہ! میں نے رمضان کے مہینے میں تیرے ناموں کا وظیفہ کرکے ، میں نے یہ صدقہ کیا ہے۔ اے پاک رب!اپنے پیارے حبیب کے صدقے اس صدقے کو اپنی بارگاہ کے اندر قبول ومنظور فرما۔ انشاءاللہ! آپ دیکھیں گے اللہ کریم آپ کوکیسے اس رمضان کے مہینے میں نوازتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *