فالسے کا شربت

براعظم ایشیا کا مقبول ترین پھل فالسہ اپنے ذائقے اور فرحت بخش اثرات کے باعث بڑی اہمیت کا حامل ہے۔فالسہ کا پھل کم و بیش مٹر جتنا یا اس سے کچھ بڑا ہوتا ہے۔ ابتدامیں سبز پھر سرخ اور آخر میں سیاہی مائل ہو جاتا ہے۔ اس کے پھو ل زرد ہوتے ہیں اور پتے توت

کی طرح لیکن اس سے کچھ بڑے اور ان کے کناروں پر خطوط ہوتے ہیں۔ اس کا ذائقہ شیریں و ترش ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد، دوسرے درجے میں اور ترہوتا ہے۔گرمیوں کے موسم میں فالسہ بہت بڑی قدرتی نعمت ہے۔فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں، فالسے کا شربت بلڈ پریشر اور سر درد میں بھی فائدہ مند ہے، شدید گرمی اور لو میں فالسے کا شربت سن اسٹروک سے محفوظ رکھتا ہے۔موسم گرما کا پھل فالسہ بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اس میں اکیاسی فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور نشاستہ بھی موجود ہوتا ہے۔ فالسے میں لذت کے علاوہ بے شمار طبی اور غذائی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق فالسے جگر کے امراض میں فائدہ مند ہیں اور یرقان کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔ فالسے کے شربت سے نہ صر ف بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے بلکہ سر درد میں بھی فائدہ مند ہے۔ شدید گرمی اور لو میں فالسے کا شربت پینے سے سن اسٹروک سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ فالسے کے درخت کی چھال کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پچاس گرام میں پچیس گرام بنولہ کوٹ کر دونوں کو ایک کلو پانی میں بھگو دیں دو دفعہ مل چھان کر پھیکا یا نمک ملا کر پلانے سے ذیابیطس شکری کنٹرول ہو جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسیوں پر فالسے کے پتے رگڑ کر لگانے سے فورا فائدہ ہوتا ہے۔

فالسے کو دو روز سے زیادہ بغیر فرج کے نہیں رکھا جا سکتا ،خراب ہو جاتا ہے۔ تیز بخاروں میں فالسہ کا جوس دینے سے مریض کی تسکین ہوتی ہے ۔فالسے کے بیج قابض ہوتے ہیں اور سدہ پیدا کرتے ہیں۔ اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ بنا کر پینا جوڑوں کے درد میں بے حد مفید ہوتا ہے۔فالسے کا شربت فساد خ ون کو بے حد مفید ہوتا ہے۔ فالسے کی جڑ کی چھال بیس گرام رات کو بھگو کر صبح اس کا پانی پینے سے سوزاک ، سینے کی جلن اورپیشاب کی سوزش دور ہوتی ہے۔ فالسے کا متواتر استعمال خ ون اور صفراکی تیزی کو دفع کرتا ہے۔ فالسے کے پتے، بیج اور رس، ان میں کسی ایک کو پانی میں رگڑ کر پینے سے مثانے کی گرمی دور ہوتی ہے جن میں خ ون کی کمی ہو وہ فالسہ استعما ل کریں کیونکہ فالسہ نیا خ ون کافی مقدار میں پیدا کرتا ہے۔آپ نے شربت بنانے کیلئے ایک پاؤ فالسے لینے ہیں ایک چمچ کالا نمک ،حسب ضرورت تخم ملنگا لینا ہے ۔ آدھاکپ چینی لینی ہے آدھا کپ بوتل والا لیمن جوس لینا ہے ۔ چینی کو پین میں ڈال کر اس میں آدھا کپ پانی ڈال دیں اس کا شیرہ تیار کریں ۔ پھر آپ نے ایک پاؤفالسوں کو ایک گلاس پانی ڈال کر گرینڈ کرلیں ۔ پھر اسے چھان کر ایک جگ میں ڈال دیں۔ پھر اس میں آدھا کپ لیمن جوس اور تھوڑی سی برف ڈال دیں اس میں تخم ملنگا ڈال دیں۔ آپ کا شربت تیار ہوجائیگا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *