رمضان میں اپنی یہ چیز تبدیل کر لو۔ عید پر ہر کوئی آپ کو عید کا چاند کہے گا۔

جہاں بات ہو خوبصورت چہرے کی تو وہاں دانے چہرے کی خوبصورتی کو پھیکا کر دیتے ہیں اور اسی وجہ سے اکثر لوگوں کو احساس ِ کمتری کا شکار ہوتے بھی دیکھا گیا ہے ۔ وہ پا رٹیز وغیرہ میں بھی جانے سے کتراتے ہیں لیکن ایسا نہیں کر نا چاہیے اور خود اعتمادی سے کام لینا چاہیے کیونکہ خود اعتمادی آپ کو

ہر امتحان میں پاس کروا دیتی ہے خیر بات ہو رہی تھی۔ دانوں کی تو لوگ ان سے جان چھڑانے کے لیے نسخہ جات استعمال کر تے ہیں لیکن فائدہ نہیں ہو تا کیونکہ دانوں کی ایک وجہ نہیں ہو تی اس سے اگر مکمل جان چھڑانی ہے تو آپ کو میرے بتائے ہوئے نسخے کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاط بھی برتنی ہوں گی اور یہاں پر ایک اور بات بھی بتا دوں کہ ایک ہی رات میں دانے ختم نہیں ہو تے اس لیے آپ کو صبر و استقلال سے کام لینا ہو گا۔ مستقل مزاجی سے کام لینا ہو گا لیکن ہاں اس کی میں آپ کو گارنٹی دیتتی ہوں کہ عید تک آپ کا چہرہ صاف ہو جا ئے گا اور گورا بھی لیکن میری باتوں پر عمل کر نا لازمی ہو گا تو سب سے پہلے آپ نے دو سے تین بار منہ لازمی دھو نا ہے اور اگر نماز کے پا بند ہیں تو منہ دھونے کی ضرورت ہی نہیں پیش آ ئے گی ۔ جب بھی دھول مٹی گردو غبار سے گھر آ ئیں تو صابن سے منہ لازمی دھو ئیں۔ اگر آپ لڑکی ہیں اور اسکاف لگاتی ہیں تو اسکاف بھی دھوتی رہیں تا کہ دانوں کے جراثیم سے مکمل طور پر بچا جا سکے اور تیسرا

یہ کہ آپ نے تلی ہوئی چیزوں اور تیز مرچ والے کھانوں کو مکمل طور پر ختم کر نا ہوگا ۔ کیونکہ روغنی اور تیز مرچ والی اشیاء دانوں کی افزائش میں بہت مدد کر تی ہیں اس نسخے کو بنانے کے لیے آپ نے جو چیز لینی ہے وہ ہے ملتانی مٹی۔ بس ایک چمچ آپ یہ لیں گے اب آپ نے جو چیز اس میں ڈالنی ہے وہ ہے نیم پاؤڈر یعنی نیم کے پتوں کا پاؤڈر یہ آپ کو ہر بل سٹور سے آسانی سے مل جا ئے گا بس آدھا چمچ آپ یہ ڈالیں گے اب آپ نے اس میں جو چیز ڈالنی ہے وہ ہے روز واٹر یعنی کہ عرقِ گلاب تھوڑا تھوڑا کر کر آ پ یہ ڈالیں گے اور اس کا پیسٹ بنا لیں گے۔ اور یہ آپ کی سمپل اور اثر دار ریمیڈی تیار ہے اسے آپ نے اپنے دانوں پر لگا نا ہے کسی بھی وقت لگا لیں جب بھی آپ کے پاس ٹائم ہو جب اسے لگا لیں تو اسے لگا کر چھوڑ دیں آدھے گھنٹے کے لیے اسے چھوڑ دیں گے پھر سادے پانی سے چہرہ دھو لیں روزانہ آپ نے اسے استعمال کر نا ہے جیسے جیسے آپ اسے استعمال کر تے جا ئیں اور میری بتائی گئی باتوں پر عمل کر تے جا ئیں تو آپ کے دانے چھو منتر ہو جا ئیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *