رمضان مبارک میں جمعہ کے دن یہ وظیفہ کریں

رمضان کا مہینہ ہے اور آپ کو رمضان المبارک میں ہر پریشانی کے حل کے لیے وظیفہ بتائیں گے جس کے کرنےسے آپ لوگوں کی تمام پریشانیاں اور مشکلیں دورہوں گی۔ کسی بھی قسم کی پریشانی ہو۔ آپ بے روزگا رہیں ۔ اور آپ کو روزگار کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ۔ اورآپ رزق کی تنگی کی وجہ سے

پریشان ہیں۔ یا والدین بچوں کے رشتے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انشاءاللہ! اس وظیفے کے کرنے سے آپ کی ہرپریشانی دور ہوجائےگی۔ آپ نے وظیفہ رمضان المبارک میں جمعہ والے دن کرناہے۔ جمعہ کے دن کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ نبی کریمﷺ کافرمان عالیشان ہے کہ : ان دنوں میں سے بہترین دن جن میں سورج نکلتاہے جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن حضرت آدم ؑ پیدا ہوئے ۔ اور اسی دن جنت میں داخل کیےگئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے ۔ اور قیامت بھی اسی دن قائم ہوگی ۔ ا ب آپ کو وظیفے کے بارے میں بتاتے ہیں۔ آپ نے رمضان المبارک میں جمعہ کے دن نماز فجر کے بعد عصر تک کسی بھی وقت باوضو ہوکر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک ہزار مرتبہ آیت کریمہ یعنی

” لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین ” پڑھنی ہے۔ اور آخر میں پھر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے ۔ اس وظیفے کوکرنےسے آپ کی ہرپریشانی دور ہوگی۔ حضرت یونس ؑ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر تھے اللہ کی منشاء سے مچھلی کے پیٹ میں چلے گئے۔ اور مچھلی کےپیٹ سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔ انہوں نے مچھلی کےپیٹ اللہ کی یہی تسبیح بیان کی تھی ۔ ” لاالہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین “۔ او اس تسبیح کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں نجات عطافرمادی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ : اگر یونس ؑ اللہ کی تسبیح کی بیان نہ کرتے تو قیامت تک مچھلی کےپیٹ میں رہتے ۔ اور نکل نہ سکتے ۔ آپ بھی وظیفے کو سچے دل سے کریں ۔ انشاءاللہ ! اس وظیفے کی برکت سے آپ کی ہر پریشانی اور مشکل دور ہوگی۔ شرط یہ ہے کہ آپ لوگوں نے پورے یقین کے ساتھ اس وظیفے کو کرنا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *