اس15رمضان بدھ کے دن یہ وظیفہ لازمی کریں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا

سب سے بڑا وظیفہ آج کا جو میں نے آپ سے ذکر کیا ہے ۔ وہ درود شریف ہے۔ اس کو کس طرح سے پڑھناہے۔ اور اس حوالے سے نبی کریمﷺ پر کونسا دردو پاک پڑھنا سب سے زیادہ افضل ہے۔ وہ آپ کو بتائیں گے جو آپ نے کرنا ہے۔ پھر درود شریف پڑھنے پر اللہ تعالیٰ نے اجروثواب بھی زیادہ رکھا ہے۔ فرمایا ہے

کہ : جو شخص حضور اکرم ﷺ پر صرف ایک مرتبہ درود پاک پڑھے ۔ اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائیں گے ۔ ایک روایت میں ہے کہ دس گنا مع اف کردیے جاتے ہیں ۔ا ور دس درجات اس آدمی کے بلند کیے جاتے ہیں۔ ایک اور حدیث میں نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایا: جب میراکوئی امتی سے دور سے مجھ پر درود بھیجتا ہے۔ تو اس وقت فرشتوں کے ذریعے وہ مجھ تک پہنچایا جاتاہے ۔ جب میرا کوئی امتی میری قب رپر آکر درود بھیجتا ہے۔ اور آکر کہتا ہے الصلوۃ السلام علیک یا رسول اللہ ” اس وقت میں خود اس کے درود کو سنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نبی پاک ﷺ کو قب ر میں ایک خاص قسم کی حیات عطا فرمائی ہوئی ہے۔ اس لیے وہ سلام کو خود سنتے ہیں۔ اس لیے علماء نے فرمایا ہےکہ جب کوئی آپﷺ کی قبر پر جا کر یہ الفا ظ کہے ” الصلو ۃ السلام علیک یا رسول اللہ ” اور جب دور سے درود بھیجے ۔ ا س وقت درود ابراہیمی بھیجے ۔ سب سے افضل درود “درود ابراہیمی ” ہے ۔ جو کہ آج کا وظیفہ ہے ۔ آپ نےکیاکرنا ہے کہ آپ نے ایک وقت مقرر کرنا

ہے۔ آپ نے صا ف ستھرے کپڑے پہن کر اپنے جسم کو معطر کرکے جائے نماز پر بیٹھ کر ایک تسبیح “درود ابراہیمی ” کی پڑھنی ہے۔ نہایت توجہ اور یکسوئی کے ساتھ آنکھوں کو بندکرکے اللہ کے نبی کو یا د کرنا ہے۔ اللہ کے نبی پر درود پاک بھیجنا ہے۔ اور اس بات کو ذہن میں رکھناہے۔ کہ یہ سب سے بڑا وظیفہ ہے ۔ اس کو کرنے سے میری کوئی دعارد ہو ہی نہیں سکتی ۔ انشاءاللہ ! اس کے ساتھ قبولیت کا وعدہ اللہ نے فرمایا ہے۔ کیونکہ یہ وہ عمل ہے جو فرشتے اور اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں۔ انشاءاللہ ! اس کے ذریعے سے جو بھی اللہ سے مانگو گا اللہ تعالیٰ میری دعا کو ضرور قبول فرمائیں گے ۔ اسی طرح سے جب کوئی آدمی کسی دکھ ، پریشانی میں ہو، بیماری ہو، کوئی ضرورت ہو یا کوئی حاجت ہو تو اللہ تعالیٰ سے درود ابراہیمی سے دعا کرے گا۔ یااللہ ! میری اس حاجت کو پورا کردے۔ میری اس پریشانی ، میری اس بیماری کو دور فرمادیں۔ انشاءاللہ ! اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت کو ضرور پورا فرمائیں گے ۔ کوئی بھی پریشانی ہو تو آپ اسی وقت درود پاک پڑھنا شروع کردیں۔تو انشاءاللہ ! آپ کے دل کو ایک سکون بھی حاصل ہوگا۔ اور اس درود کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی کو دور فرمادیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *