اللہ توکل کرتے ہوئے یہ عمل شروع کریں 7دن تو دور ہیں انشاء اللہ تین دن میں رزلٹ سامنے

سیدنا ابوہریرہ یا سیدنا جابر ؓ روایت ہے کہ نبی کریم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ہر دن اوررات میں کچھ لوگوں کو جہنم سے آزاد فرماتا ہے ، ان میں سے ہر ایک شخص کی ایک دعا ضرور ایسی ہوتی ہے جو قبول کی جاتی ہے۔سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان جب کوئی ایسی دعا کرتا ہے

جس میں کوئی گن اہ اور قطع رحمی کی بات نہ ہو تو ایسے شخص کو 3میں سے ایک چیز ضرور عطا کردی جاتی ہے : یا تو اس کی دعا فوری طور پر قبول کرلی جاتی ہے، یا اس دعا کو آخرت کے لیے محفوظ کر لیا جاتا ہے ، یا اس دعا کے باعث کسی ایسی ہی آنے والی مصیبت کو ٹال دیا جاتا ہے۔صحابہ کرامؓ نے عرض کیا: ہم تو پھر بہت کثرت سے دعا کریں گے؟اللہ کے رسول نے فرمایا: اللہ کے ہاں دینے کے لیے بہت کچھ ہے (مسند احمد ومستدرک حاکم)۔ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: آدمی کو اپنے رب کی سب سے زیادہ قربت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب وہ سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے چنانچہ حالت سجدہ میں بہت کثرت سے دعائیں کیا کرو۔سیدنا انس ؓ نبی کریم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم 4 چیزیں ہیں : ایک میرے لیے ہے ، ایک تمہارے لیے، ایک میرے اور تمہارے درمیان اور ایک تمہارے اور میرے بندوں کے درمیان ہے۔ جو چیز میرے لیے ہے وہ یہ ہے کہ تم صرف میری ہی عبادت کرو

اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو، جو چیز تمہارے لیے ہے وہ یہ ہے کہ جو اچھا کام بھی تم کرو گے تمہیں اس کی جزا ملے گی، جو چیز میرے اور تمہارے درمیان ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا کام دعاکرنا ہے اور میرا کام اسے قبول کرنا ہے، اور جو چیز تمہارے اور بندوں کے درمیان ہے وہ یہ ہے کہ تم ان کے لیے بھی وہی کچھ پسند کرو جو اپنے لیے پسندکرتے ہو۔آج کا عمل اللہ کے اسم سے مطابقت رکھتا ہے ۔ آپ نے یا اول ُ اس کو 100مرتبہ پڑھنا ہے ۔ اس کے پڑھنے کا فائد ہ یہ ہوگا کہ جو بھی حاجت ہوگی انشاء اللہ پوری ہوگی ۔ آپ کی نیک حاجات وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے پوری ہونا شروع ہوجائیں گی ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کا دوسرا نام یا وکیلُ کو 100مرتبہ پڑھنا ہے اس کا معنی اے کارساز جو اس وظیفہ کو پڑھتا اس کے ہر کام میں آسانی ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسے ہر معاملے کے اندر آسان سے آسان تر ذرائع مہیا فرماتے ہیں۔ پھر آپ نے یا کریمُ 100مرتبہ آخرمیں لا الہ الا انت سبحنک انی کنت من الظالمین 101مرتبہ پڑھنا ہے ۔اس عمل کے کرنے سے انشاء اللہ رب کریم آپ پر فضل وکرم فرمائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *