چقندر کا لوشن ،چہرے کی خشکی ٹھیک داغ دھبے ختم

حسن پانے کیلئے :ایک کپ کھیرے کا رس، ایک کپ گلاب کا عرق، ایک کپ ناریل کا دودھ (کوکونٹ ملک) تینوں کو اچھی طرح مکس کرکے سپرے والی بوتل میں رکھیں اور ہر وضو کے بعد یا تین ٹائم جلد پر سپرے کریں اور پھر کمال دیکھیں کوکونٹ ملک ویسے تو مارکیٹ میں ملتا ہے لیکن اگر نہ ملے تو گھر میں بنالیں ایک

انچ ناریل کے ٹکڑے کو ایک کپ پانی میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں پھر چھان لیں آپ کا کوکونٹ ملک تیار ہے۔ یہ آپ کے چہرے پر چھائیاں بھی دور کرتا ہے مسور کی دال سے بنا ٹوٹکہ اور چہرہ بالکل فریش: مسور کی دال کا پائوڈر ایک چمچ، چٹکی ہلدی، آدھا چمچ بیسن، آدھا چمچ سوکھا دودھ، ان سب کو دودھ کے اندر مکس کرکے لگائیں ، اگر آئلی سکن ہے تو پھر عرق گلاب میں مکس کریں اور 20 منٹ تک ماسک کی طرح لگائیں، تازہ پانی سے دھولیں اور فریش چہرہ پائیں۔جلد کی چمک بڑھائیں: آدھا چمچ سوکھا دودھ، ایک چمچ انڈے کی سفیدی اور تھوڑا سا شہد ان سب کو بہت اچھی طرح مکس کریں اور صبح وشام لگائیں یہ آپ کی سکن کو ٹائٹ بھی کرے گا اور سفیدی بھی پیدا ہوگی ، زیادہ پاور فل بنانے کے لئے اس میں ایک کیپسول وٹامن ای کا ڈال دیں، اس سے چہرے میں چمک ہوگی۔ایک چمچ چاول اور چہرہ روشن: ایک چمچ چاول لے کر چٹکی ہلدی کا ڈال کر ابال لیں پھر بلینڈ کرلیں آدھا چمچ بیسن ڈال کر دودھ کے ساتھ مکس کرلیں اور ماسک کی طرح بیس منٹ لگائیں

ان شاء اللہ منہ دھونے کے فوراً بعد رزلٹ آئےگا۔پندرہ دنوں میں چہرہ چھائیوں سے صاف: آدھا چمچ ورس(ورس آ پ کو پنساریوں کی دکان سے ملے گا)، ایک چٹکی ہلدی، آدھا چمچ لیموں کا جوس تینوں کو مکس کرکے جہاں، جہاں چھائیاں ہیں وہاں آدھا گھنٹہ مساج کریں پھر منہ دھو ئیں ان شاء اللہ پندرہ دنوں میں چہرہ چھائیوں سے صاف ہو جائے گا۔ چند دنوںمیں رنگت بدلتی دیکھیں:چاول کا آٹا ایک چمچ، بادام کا پائوڈر ایک چمچ، شہد اور لیمن جوس آدھا چمچ، انڈے کی سفیدی ایک چمچ، آدھا چمچ سوکھا دودھ، ایک کیپسول وٹامن ای کا اگر جلد خشک ہے تو تازہ دودھ میں مکس کریں اگر آئلی ہے تو عرق گلاب میں سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے ماسک کی طرح لگالیں اور جس دن انڈے کی سفیدی نہ ملائیں اس دن ذرا پتلا بنا کر بیس منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور خشک ہونے سے پہلے اتار لیں اور اپنے ہاتھوں سے اپنی رنگت بدلتے دیکھیں۔رات کو لگائیں صبح فریش چہرہ پائیں: آدھا کپ زیتون کے تیل میں دو انجیر بگھو کر رکھ دیں چند دنوں کے بعد وہ نرم ہو جائے گی ان کو اچھی مکس کرلیں‘ یہ ایک نیچرل مکسر بن جائے گا اس کو آرام آرام سے اور ذرا پیار سے اپنے چہرے پر اسکرب کی طرح ملیں‘ دس منٹ کے بعد اگر منہ دھونا چاہیں تو دھولیں ورنہ اچھی طرح صاف کرکے سو جائیں اور صبح فریش ، فریش چہرے کے ساتھ اٹھیں۔ہونٹ گلابی سیاہی ختم:ایک

چمچ گلیسرین میں تھوڑا سا لیمن جوس، تھوڑی سی بالائی اور اگر ہوسکے تو ایک چمچ چقندر کا جوس اچھی طرح مکس کرکے ہونٹوں پر لگائیں ایک ہفتہ میں ہونٹ قدرتی گلابی ہو جائیں گے۔ خشکی اور سیاہی ختم ہوگی۔ایڑھیاں نرم و ملائم: پٹرویم جیلی، گلیسرین دونوں دو چمچ اور یورک ایسڈ پائوڈر ایک چمچ مکس کرکے پھٹی ہوئی ایڑھیوں پر لگائیں پائوں نرم و ملائم ہو جائیں گے۔اپنی پیاری پیاری آنکھوں میں شرم و حیا کا کاجل لگائیں اور پھر کمال دیکھتی جائیں‘ فیشن کے نام پر بے حیائی سے دور رہیں اپنا ہر بنائو سنگھار صرف اپنے جائز رشتے کے لئے کریں اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے خزانے سے حوروں جیسا حسن عطا فرمائیں گے انشاء اللہ۔ اپنی صورت کے ساتھ اپنے اخلاق کو بھی خوب صورت بنائیں انشاء اللہ آپ اللہ اور دنیا دونوں کو حسین اور پیاری لگیں گی اور جب بھی آئینہ دیکھیں تو مسنون دعا ضرور پڑھیں اس سے خوب صورتی بھی بڑھے گی ، نظرِ بد سے بھی حفاظت ہوگی اور اس سے بھی بڑی بات کہ سنت کا ثواب الگ سے ملے گا۔اسی طرح چھائیوں کو ختم کرنے کے لئے اور خشکی کو دور کرنے کے لئے چقندر کا لوشن بھی بہت اکسیر ہے آدھا چقندر لیجئے اور اس کو اچھی طرح گرینڈ کر لیجئے اور اس میں ایک چمچ ایلوویرا جیل شامل کیجئے اور آدھا لیموں نچوڑ لیجئے اور اسے اچھی طرح سے مکس کیجئے اور اسے نائیٹ کریم کے طور پر استعمال کیجئے انشاء اللہ ہر قسم کی خشکی دور ہو جائے گی سیاہی ختم ہوجائے گی اور چہرہ پر گلو اور شائننگ بھی آئے گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *