خشکی کیوجہ سے پھٹے ہاتھ اور چہرہ کا حل عرق گلاب میں ایک چیز ملائیں چہرا نرم وملائم

ے پر سفید دھبے پڑنا ، ٹانگوں پر شدید خارش اور جسم پر سرخی مائل دھبے خشک جلد کے باعث ہونے والی عام بیماریاں ہیں تاہم ذیا بیطس بھی ایک ایسی بیماری ہے جس کے باعث جلد خشک ہو سکتی ہے۔ جلد پر خشکی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں ایک اہم بیماری چنبل بھی ہے ۔ چنبل کو خارش سے تشبیہ بھی دی

جا سکتی ہے مگر اس کی کیفیات عام خارش سے بڑھ کر ہیں۔ اس بیماری میں جلد اپنی بیرونی تہہ کو بہت تیزی سے تبدیل کرتی ہے ۔ اس صورت حال میں جلد سرخ ہو جاتی ہے اور پپڑی بن کر اترنے لگتی ہے۔ اس وجہ سے جلد بہت حساس ہو جاتی ہے اور روزمرّہ کے کام بھی دوبھر ہو جاتے ہیں۔جلد کی زیادہ خراب حالت سردیوں میں ہوتی ہے جب ہوا میں نمی کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ ایگزیما شدید حالت میں سانس کی تکلیف اور جلد کے کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جس کا وقت پر علاج بہت ضروری ہے۔ہاتھوں اورچہرے کی جلد پھٹ اور روکھی ہوجاتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں اکثر سکن خشک ہوجاتی ہے جس کیوجہ سے ہاتھوں اور چہرے کی سکن پھٹنا شروع ہوجاتی ہےاور اس کے علاوہ ہاتھوں اور چہرے پر جلن بھی ہوتی ہے ۔آج بہترین علاج بتائیں گے جس کو استعمال کرکے آپ اپنی جلد کو نرم وملائم کرسکتے ہیں ۔ آپ نے ایک گلاس عرقِ گلاب میں

2بڑے چمچ گلیسرین اور ایک عدد لیموں کا رس نچوڑ کر مکس کرلینا ہے ۔ پھر اس کو کسی بھی بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ رات کو سوتے وقت ہاتھوں پاؤں اور چہرے پر کریم کی طرح لگالیں۔ اس سے آپ کی جلد نرم وملائم ہوجائیگی اور آپ کی سکن میں چمک آجائیگی ۔ گلیسرین اور لیموں کیوجہ سے آپ کا رنگ بھی صاف ہوجائیگا ۔رنگت نکھرتی جائیگی اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں۔ آپ کو فرق محسوس ہوگا آپ کی پھٹی ہوئی جلد دوبارہ نرم وملائم ہوجائیگی ۔ یہ ہماری آج بہت سستی اور آسان چیز تھی ۔اس کے علاوہ جلد کی خشکی اور خارش سے بچنے کے لیے موسم سرما کے آوائل میں ہی حفاظتی اقدامات کر لینے چاہیئں ۔ پانی اور دوسرے رس دار پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے لوشن کا استعمال کریں ۔ تیز گرم پانی سے مت نہائیں اور دستانوں کا استعمال کریں ۔ان تدابیر پر عمل کرنے سے جلدی امراض سے بڑی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.