عرق گلاب میں یہ چیز ملا ئیں رات سونے سے پہلے اپنے چہرے گردن ہاتھ پاؤں پر لگا ئیں رنگت اسی وقت چمک جا ئے گی

گوری رنگت خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے کیوں کہ گوری رنگت کی وجہ سے ہی حسن مکمل ہو تا ہے اسی لیے آج میں آپ کو گوری رنگت بنانے کے لیے ایک ریمیڈی بتاؤں گی آپ رات کو سونے سے پہلے یہ پانی اپنے ہاتھ پاؤں گردن اور چہرے پر لگا لیں نہ چکنا ہٹ نہ چپچپاہٹ نہ پیسوں کا ضائع ہونا یہ نسخہ آپ کے

چہرے کو اس طرح بنا دے گا جیسے چاند بادلوں میں سے نکلتا ہو اس سے پہلے میں آپ کو رنگ گورا کرنے والے پانی کے بارے میں بتاؤں میری ان باتوں کو بہت ہی زیادہ غور سے سنیے گا تا کہ اس سے جتنے بھی فائدے ہوں وہ آپ کو حاصل ہو سکیں اب میں آپ کو اس ریمیڈی کو تیار کرنے کا طریقہ بتا تی ہوں۔ اس سکن وائیٹننگ واٹر کو بنانے کے لیے آپ ایک شیشی کی صاف پیالی لے لیں سب سے پہلے عرقِ گلاب ڈالیں خالص عرقِ گلاب آپ نے لینا ہے عرقِ گلاب کے تین بڑے چمچ پیالی میں ڈال دیں عرق ِ گلاب وہ واحد قدرتی اجزاء ہے جسے جلد کا ڈاکٹر بھی کہا جا تا ہے کیونکہ یہ جلد کے لیے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہے سکن کی گہرائی سے صفائی کر کے اسے صاف صاف شفاف بنا تا ہے کلر بھی فئیر کر دیتا ہے اور اب آپ اس میں شامل کر یں باداموں کا پاؤڈر چار سے پانچ عدد بادام لے کر ا ن کو گرینڈ کر لیں ان کا پاؤڈر بن جا ئے گا پھر انہیں چھنی میں چھان لیں یا ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور اس سفوف کو عرقِ گلاب میں بھگو دیں بادام میں

ایسے اجزاء موجود ہیں جو جلد کے لیے بہت ہی زیادہ فائدہ مند ہیں جلد کو چمک دار بھی بنا تا ہے۔ اور اب آپ چمچ کی مدد سے یہ دونوں اجزاء اچھی سے مکس کر یں اور اس کو پندرہ منٹ کے لیے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ پندرہ منٹ کے بعد یہ پانی چھان لیں تا کہ یہ جو اس کے اجزاء ہیں یہ الگ ہو جا ئیں اور ہمارے پاس صاف پانی آ جا ئے عرقِ گلاب اور باداموں کے پاؤڈر کا پانی اور آپ کی کالی رنگت کو گورا بنانے والا یہ جادوئی پانی تیار ہے اس کو فریج میں رکھیں یہ آپ دو سے تین تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے ہاتھوں پاؤں بازوؤں پر چہرے پر لگا ئیں۔ رات سونے سے پہلے آپ اپنا چہرہ گردن ہاتھ اور پاؤں کسی اچھے سوپ سے دھو کر خشک کر لیں جب آپ کی سکن خشک ہو جا ئے تو پھر آپ تھوڑا سا پانی لیں اور اس کو اپنے چہرے گردن ہاتھ اور پاؤں پر اس طرح سے ڈال کر اچھی طرح سے ملیں آپ نے اچھی طرح سے ملنا ہے تا کہ یہ پانی آپ کی سکن میں جذب ہو جا ئے پوری رات یہ پانی آپ کی جلد پر لگا رہے اور صبح اٹھ کر کسی اچھے بیوٹی سوپ سے دھو لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *