بیٹی کو ظالم شوہر سے بچانے کا وظیفہ

السلام علیکم !جن لوگوں کی شادی ہونے والی ہے یا جن کی ہوچکی ہے اگر ان کا شوہر خدانخواستہ ظالم نکل آئے یقین جانئے انشاء اللہ ان کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور ان کا شوہر اتنا مہربان ہوجائے گا کہ اس سے زیادہ نرم مزاج کوئی نہ ہوگا۔اور یقین جانیں وہ شوہر ایسا ہو جائے گا کہ گویا دم چھلہ بن جائے گا بیوی کا یعنی بیوی

کی ہر بات ماننے کو تیار ہوجاتا ہے تو یہ دو عمل ملاحظہ کیجئے انشاء اللہ آج کے بعد ہر گھر میں شوہر کے حوالے سے سکون ہی سکون ہوگا ۔سب سے پہلا عمل جن کی شادی ہونے والی ہے ان کے لئے ہے۔ جب پہلی رات ہو تو آپ نے اللہ کا یہ نام یَارؤفُ کو سات مرتبہ پڑھ لینا ہے یہ عمل لڑکی نے کرنا ہے۔سات مرتبہ پڑھنے کے بعد بغیر کسی سے بات کئے شوہر کے ماتھے پر غیر محسوس طریقے سے پھونک مار دینی ہے ایسی وہا نہیں مارنی کہ اس کے بال ہی اڑجائیں بلکہ جب اس کے قریب جانے لگیں تو غیر محسوس طریقے سے پھونک ماریں اسی وقت انشاء اللہ اس وقت سے لے کر ساری زندگی تک وہ آپ کے لئے مہربان اور نرم مزاج ہوجائے گا۔ دوسرا عمل جن کی شادی ہوچکی ہے ان کے لئے ہے۔لَا اِلَہٰ اِلَّا اللّٰہُ الحَلِیمُ الکَرِیمُ سُبحَانَ اللّٰہِ رَبَّ العَرشِ العَظِیمُ ط اَلحَمدُ للّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ اَسئَلُکَ مَوجِبَاتِ رَحمَتِکَ وَ عَزَآئِمَ مَغفِرَتِکَ وَالغَنِیمَتَ مِن کُلِّ بِرِّوَ السَّلَامَتَ مِن کُلِّ اِثمٍ لَا تَدَع لِی ذَنبًا اِلَّا غَفَرتَہُ وَلَا ھَمًّا فَرَّجتَہُ وَلاَ حَاجَتً ھِیَ لَکَ رِضًا اِلَّا قَضَیتَھَا یَآ اَرحَمَ الرَّاحِمِینَاس دعا کو اچھی طرح یاد کر لیجئے تا کہ بالکل پانی کی طرح یاد ہوجائے ۔جب شوہر سامنے آئے تو فورا یہ دعا پڑھ لیا کریں وہ شوہر ہمیشہ مہر بان رہے گا اور کوئی نازیبا یا ناگوار حرکت اس سے سرزد نہ ہوگی۔یہ عمل بتائے گئے طریقے کے مطابق کیا کریں۔ انشاء اللہ بہت جلد فوائد حاصل ہونا شروع ہوں گے۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *