دمہ کو جڑ سے ختم کرنے کے آزمودہ گھریلو نسخے۔

میں آج آپ لوگوں کے لیے موسمِ سرمہ میں دمہ سے نجات کا آزمودہ نسخہ لے کر آیا ہوں دمہ ایک ایس بیماری ہے جس نے صدیوں سے انسان کو پریشان کر رکھا ہے ۔ بچے بوڑھے نوجوان سب ہی اس سے متاثر ہو تے ہیں مگر خصوصاً بوڑھے اور ضعیف خاص طور پر موسمِ سرمہ میں بہت پریشان ہوتے ہیں۔ جو نسخہ میں آپ

کو بتانے لگا ہوں وہ انتہائی آسان اور سستا نسخہ ہے۔ اس نسخے کو آپ نے ایک ہفتہ کر نا ہے ۔ انشاء اللہ دمہ کی بیماری دور ہو جا ئے گی ایسے ختم ہو جا ئے گا کہ جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ اور آپ کی کھانسی بلغم فوراً ختم ہو جا ئے گی اور سینہ آزاد ہو جا ئے گا۔ آپ نے ایک عدد منقیٰ کے پیس سے بیج نکال لینا ہے اور اس کے اندر ایک عدد کالی مرچ ڈال لینی ہے۔اس منقیٰ کو آپ نے کھا لینا ہے۔ پھر ایک گھنٹے کے بعد آپ نے دوسرا منقیٰ بھی ایسے ہی کھا نا ہے اس طرح آپ نے دن میں چار سے پانچ منقیٰ کھانے ہیں اس عمل کی بر کت سے آپ کا دمہ چند ہفتوں میں بالکل ختم ہو جا ئے گا۔ بلکہ ایسے ہو جا ئے گا کہ جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔ آجکل سانس کی مختلف بیماریاں عام ہوتی جا رہی ہیں۔ ان میں سے دمہ کی بیماری سب سے عام ہے۔ ذیادہ تر یہ بیماری بچوں میں پائی جاتی ہے اور بھڑتی عمر تک جاری رہتی ہے۔ دمہ کی علامات الرجی سے بھی ملتی جلتی ہیں تاہم کچھ لوگ دمہ اور الرجی میں فرق نہیں کر پاتے۔ بلاشبہ اس بیماری کی بہت سی وجوہات

تو موجود ہیں مگر آگاہی کی کمی کے باعث بروقت علاج نہ ہونے پر مرض شدت بھی اختیار کر لیتا ہے۔دمہ کیا ہے؟سانس کی دشواری دمہ کی دائمی علامت ہے۔الرجی اور دمہ میں سب سے واضح فرق یہی ہے کی دمہ میں میں مریض سانس لینے میں بہت ذیادہ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسکے علاوہ بہت سی علامات الرجی سے ملتی ہیں۔ دمہ کا وقتی علاج موجود ہے لیکن اس کا ابھی تک مستقل علاج ممکن نہیں۔ کچھ مریضوں میں دمہ کاحملہ دیر تک رہتا ہے مگر شدت اختار نہیں کرتا جبکہ کچھ مریضوں میں دمہ کا ایک ہی بار شدت سے حملہ کرتا ہے۔ اس کی مرض کی کوئی ایک وجہ نہیں تاہم مختلف افراد میں درج ذیل وجوہات کی بنا سے دمہ کا مرض پایا کا سکتا ہے۔ سانس کی نالیوں میں تنگی یا خرابی نالیوں کا سُکڑناپھپھڑوں کی نالی میں تنگی۔اس کے علاوہ دمہ موحولیاتی وجوہات اور عادات کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ سگریٹ نوشی نشہ آور ادویات فضائی آلودگی قوتِ مدافت کی کمزوری یہ مرض مختلف بیماریوں کی وجہ سے بھی لاحق ہو سکتا ہے جن میں سے چنددرج ذیل ہیں۔ٹانسلزدل کے امراض بدہضمی یا معدے کے امراض قبض ذہنی کمزوری یا ڈپریشن۔دمہ ایک خطرناک بیماری ہے اس لیے ہمیں اس کو لے کر سنجیدہ ہو نا چاہیے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *