کہیں آپ ایسی افطاری تو نہیں کر رہے؟ افطاری کے وقت تین کی جانے والی بڑی غلطیاں۔

بہت سارےبہن بھائیوں نے یہ سوال پوچھا ہے کہ افطاری کیسے کر نی چاہیے؟ افطاری میں ہمیں کون کون سی چیزیں کھانی چاہییں؟ اور کون کون سی چیزیں ہیں جن سے ہمیں افطاری کے وقت پر ہیز کر نا چاہیے؟ پیارے پیغمبر جنابِ محمد ﷺ کا بہترین طرزِ زندگی پوری دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے۔ اور اگر ہم اپنی افطاریاں پیارے پیغمبر

جنابِ محمد ﷺ کے طریقے کے مطا بق کر یں گے تو ہمیں افطاری کے ساتھ ساتھ سنت کے اُوپر عمل کرنے کا اجر و ثواب ملے گا ۔ پیارے پیغمبر جنابِ محمد ﷺ کھجور کے ساتھ روزہ افطارکر تے تھے۔ ہمیں بھی کھجور کے ساتھ افطاری کرنی چاہیے۔ اور نبی ﷺ پانی کے ساتھ افطاری کیا کر تے تھے۔ ہمیں پانی کے ساتھ بھی افطاری کرنی چاہیے۔ نبی ﷺ کا جو معمول تھا افطاری کا ۔ وہ تو انتہائی سادگی کے ساتھ اور انہی چیزوں کے ساتھ روزہ افطار کر تے تھے کبھی کھجور کے ساتھ کبھی پانی کے ساتھ مگر آج ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں پر اگر دسترخوان کو دیکھا جا ئے جو افطاری کے لیے سجا یا جا تا ہے اس میں اَن گِنت مشروبات ہو تے ہیں اَن گِنت اُس میں کھانے ہو تے ہیں اَن گِنت اس میں ایسی ایسی ڈشز بنائی ہوئی ہو تی ہیں جو نارمل دنوں میں بھی ہمیں میسر نہیں ہو تیں۔ اس مہینے کی بر کات ہیں کہ ہمارے ہاں دسترخوانوں پر اتنا کچھ لگا ہو تا ہے کچھ چیزیں ایسی ہیں جو انسانی صحت کےلیے انتہائی مضر ہیں۔ اور اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم نے روزہ تقویٰ

کے لیے رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ کو روزے کو فرض بھی تقویٰ کے لیے فرض کیا ہے ۔ وہ کون سی چیزیں ہیں جو ہمیں تقویٰ کی طرف لے کر جا ئیں گی۔ تین چیزیں تو ایسی ہیں جس کے بارے میں سارے بہن بھائیوں کو کہنا چاہوں گا کہ ان تینوں چیزوں کو تو اپنی زندگی سے نکال دو۔ واللہ ۔ یہ وہ تین چیزیں ہیں جو آپ کو بیماری کے دہانے پر لے جا ئیں گی۔ سب سے پہلی چیز۔ کبھی بھی افطاری کے وقت ٹھنڈا پانی مت پیو۔ یہ تو برف سے پانی ٹھنڈا کیا جا تا ہے یہ جو فریج میں رکھ کر پانی ٹھنڈا کیا جا تا ہے۔ یہ جو کیمیکل کے ذریعے پانی ٹھنڈا کر تے ہو۔ سارا دن جسم خشک ہو تا ہے ۔ جسم گرم ہو تا ہے۔ بھوک کی وجہ سے ۔ پیاس کی وجہ سے ۔ معدہ انتہائی اُس وقت پُر سکون کیفیت میں ہوتا ہے جیسے ہی اُس میں ٹھنڈا یخ پانی ڈالیں گے اس کو اس مثال سے سمجھو۔ آپ بڑے مطمئن ہو کر بیٹھے ہوئے اچانک سے آپ کے اوپر یخ ٹھنڈا پانی ڈال دے تو آپ کے جسم میں کیسی عجیب قسم کی کیفیت پیدا ہو گی؟ آپ کا بدن کیسے کانپ جا ئے گا؟ بالکل یہی حالت آپ کے معدے کی ہے ۔ وہ صبح سحر سے لے کر افطاری تک اب وہ بالکل خالی ہے اور بالکل ریسٹ کی حالت میں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *