سحری میں کھانے کے بعد یہ چیز کھالیں روزے میں سارادن پیاس نہیں لگے گی

رمضان المبارک بڑی برکتوں والا مہینہ ہے ۔ رمضان کا مہینہ بڑی ہی فضیلتوں والا مہینہ ہے یہ مہینہ گرمی میں ہے۔ گرمی میں جب ہم روزے رکھتے ہیں تو ہمیں بہت پیاس لگتی ہے۔ شدت کی پیا س لگتی ہے منہ خشک ہوجاتا ہے۔ گرمی کے موسم جب روزہ رکھاجاتا ہے۔ تو بھوک کم لگتی ہے لیکن پیاس زیادہ لگتی ہے۔ پیاس کی

وجہ سے منہ خشک ہوجاتا ہے۔ ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں۔ جب پیاس کی شدت زیادہ ہوجاتی ہے تو پھرانسان سے کوئی کام بھی نہیں ہوتا ۔ اس کے لیے آپ کو ایک نسخہ بتائیں گے کہ سحری کے وقت آپ نے کیا کھانا ہے؟ تو اس کی وجہ سے آپ کو پیا س نہیں لگے گی۔ آپ کا گلا بھی خشک نہیں ہوگا۔ منہ بھی خشک نہیں ہوگا۔ آپ کا روزہ اچھا گزر جائے گا۔ وہ چیزیں آپ کو بتاتے ہیں۔ آپ نے سحری میں ، سحری کھانے کے بعد آپ نے تھوڑی سے دہی کھالینی ہے۔ اور اس دہی کی وجہ سے آپ کو سار ا دن پیا س نہیں لگے گی ۔ کیونکہ دہی کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔ دہی کھانے سے جسم سے گرمی دور ہوجاتی ہے۔ اور جسم سے جو فالتو چیزیں ہوتی ہیں وہ بھی نکل جاتی ہیں۔ سحری میں کھاناکھانے کےبعد تھوڑا سادہی ضرور کھالیں۔ تھوڑا سا دہی کھانے کا فائدہ یہ ہوگا کہ پورادن آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔ اور آپ اپنے آپ کو فریش محسو س کریں گے۔ لوگوں کو گرمیوں پیاس لگنے کی بھی شکایت ہوتی ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ روزے میں سحری کے وقت دہی کھا

لیا جائے تو سارا دن پیاس نہیں لگتی۔لیکن دہی کے علاوہ بھی کئی ساری چیزیں ہیں جن کو اگر آپ سحری میں کھالیں تو آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔اگر آپ سحری میں دودھ میں پانی ملاکے پی لیں تو اس سے بھی آپ کو سارا دن پیاس نہیں لگے گی۔اس کے علاوہ آپ سحری میں تخم بالنگا کا استعمال کریں گے تو اس سے بھی آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔تخم بالنگا کئی فوائد سے مالامال ہے۔ اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ اس میں نارنجی کے مقابلے میں سات گنازیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔یہ پوٹاشیم اور اومیگا 3سے بھرپورہے۔ آرتھرائیٹس کےدرد میں بھی آرام دیتا ہے۔ نیند کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے۔ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے۔آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مدافعتی نظام کو مزید طاقت فراہم کرتا ہے۔نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔لہذا سحری میں تخم بالنگا کا استعمال ضرور کریں، کیونکہ اس سے ایک تو آپ کو پیاس نہیں لگے گی دوسرا آپ کا سارا دن فریش اور انرجی سے بھرپور ہوگا۔آپ تخم بالنگا کا استعمال دودھ کے ساتھ کرسکتے ہیں ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا شامل کریںاور سحری کے وقت یہ دودھ پی لیں ۔ اس مشروب کا استعمال آپ افطار پر بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ مشروب آپ کو انرجی فراہم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *