ستائیس رمضان تک سحری کے وقت روزانہ اللہ کے ایک نام اور 7 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنے کا کمال

ستائیس رجب کی رات یعنی شب معراج کے لئے ایک خاص وظیفہ پیش کیاجارہا ہے یہ وظیفہ خاص طور پر ان حضرات کے لئے ہےجو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور ان کو اچھا رشتہ نہیں مل رہا خواہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی کوئی بھی یہ عمل کرسکتا ہے یا ایسے والدین جو اپنی اولاد کے لئے پریشان ہیں کہ ان کی شادی نہیں ہورہی

اور ان کی عمر گزر رہی ہے تووہ والدین بھی اپنی اولاد کے لئے آج کا عمل کرسکتے ہیں ۔رجب اسلامی سال کا ساتوں مہینہ ہے اہل عرب اس مہینے کو اللہ تعالیٰ کا مہینہ کہتے ہیں اس رات رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کروائی گئی ۔اس ماہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت و مغفرت انڈیلتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمتیں نچھاور کرتا ہے اس ماہ میں پانچ راتیں بہت افضل ہیں پہلی شب ،درمیانی شب اور آخری تین راتیں اور آخری تین راتوں میں ایک رات ستائسویں رجب المرجب کی ہے جسے ہم شب معراج کے نام سے جانتے ہیں اس ماہ میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں پاک ہے وہ ذات جو اپنے خاص بندے کو راتوں رات لے گئی مسجد حرام سے مسجد اقصی تک جس کے ارد گرد ہم نے برکت رکھی کہ ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بے شک وہ سنتا اور دیکھتا ہے ۔ امام مسلم نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں میرے پاس ایک براق لایا گیا جو سفید رنگ کا تھا اور وہ اتنا تیز رفتار تھا کہ جتنی دور انسانی نظر پڑتی تھی اتنی دور اس کا ایک قدم پڑتا تھا میں اس پر سوار ہو گیا اور بیت المقدس آیا پھر اسے

اس پتھر سے باندھا جس کے ساتھ دیگر انبیائے کرام اپنی سواریاں باندھتے تھے وہاں تمام انبیائے کرام موجود تھے ان کی امامت کی اس کے بعد ہم آسمان پر پہنچے ہر آسمان پر انبیائے کرام سے ملاقات ہوئی سبھی نے مجھے دعائیں دیں مختصر اس رات کی جتنی بھی فضیلت بیان کی جائے وہ کم ہے اور اس رات جو بھی دعا مانگی جائے وہ قبول ہوتی ہے ۔یہ عمل شب معراج یعنی ستائیس رجب المرجب کی رات کا ہے اور بہت ہی آزمودہ مجرب عمل ہے لڑکی یا لڑکا اپنے لئے کرنا چاہیں تووہ کرسکتے ہیں یا ولادین اپنی اولاد کے لئے کرنا چاہیں تووہ بھی کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس عمل اس وظیفہ کی یہ بھی خوبصورتی ہے کہ اگر آپ اپنی پسند کی شادی کرنا چاہتے ہیں اور اس لڑکی یا لڑکے کے والدین نہیں مان رہے تو یہ عمل پھر بھی آزمودہ ہے جہاں آپ شادی کرنا چاہتے ہیں وہیں پر آپ کی شادی ہوگی انشاء اللہ العزیز کرنا آپ نے یہ ہے کہ ستائیس رجب المرجب کی رات عشاء کے بعد دو رکعت نماز نفل ادا کریں ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد اکیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنی ہے اور سلام پھیرنے کے بعد آپ نے گیارہ بار درود شریف پڑھ لینا ہے ۔ کوئی بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں اور پھر پانچ سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھنا ہے اور پھر آپ نے گیارہ بار درود شریف پڑھنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنا مقصد بیان کرنا ہے اللہ تعالیٰ بے شک دلوں کے حال جانتے ہیں پھر بھی آپ نے اپنا مقصد بیان کرنا ہے انشاء اللہ ضرور کامیابی ملے گی۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *