رمضان سے قبل چاول کے دانوں پر یہ الفاظ پڑھ لو۔ اللہ کی قسم ہر مقصد اور ہر مراد پوری۔

آج کے دور میں ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کے پاس پیسہ آجائے وہ بھی امیر ہو جائے. پیسہ کیلئے انسان کچھ بھی کرسکتا ہے.لیکن غلط طریقے سے پیسے کمائے گا تو وہ پیسہ حرام قرار دیا جائے گا.لیکن اگر وہی پیسہ جائز طریقے سے کمایا جائے تو اس سے آدمی کا اپنے اوپر سے بھروسہ بھی بڑھتا ہے اور وہ اپنی زندگی سے بھی

مطمئن رہتا ہے اور اس کا پیسہ بھی حلال ہوتا ہے اور سب سے اچھی بات اللہ بھی اس سے خوش ہوتا ہے اور اسے اور زیادہ رزق دیتا ہے تو دوستوں جو لوگ یہ خواہش کرتے ہیں کہ وہ بھی پیسہ کمائیں لیکن ان کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہ ہو تو میرے دوست اور بھائی پریشان نہ ہوں میں آپ کے لئے ایک بہت ہی اچھا وظیفہ لے کر آیا ہوں.یہ وظیفہ کرنے سے انشاء اللہ اللہ آپ کیلئے رزق کے دروازے کھول دے گاغربت سے نجات کا آزمودہ اور مجرب عمل ھے۔ انسان کی زندگی میں اتار چھڑھاؤ آتا رہتا ہے اس کو کبھی خوشی ملتی ہے تو کبھی غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی اس کی صحت اچھی ہوتی ہے تو کبھی بیماریوں نے گھیر رکھا ہوتا ہے . کبھی وافر مقدار میں رزق ہوتا ہے پیسوں کی ریل پیل ہوتی ہے تو کبھی ایک وقت کے کھانے کو نہیں ہوتا کبھی وسائل تو کبھی مسائل .یہ تمام چیزیں انسان کی زندگی کا حصہ ہے اور مرتے دم تک یہ چلتے رہتے ہیں لیکن اصل کمال تو یہ ہے کہ انسان ہر حالت میں اللہ کا شکر ادا کرے اور اس کی طرف سے کسی بھی بھیجی جانے والی حالت میں خوش رہے.انسان کو اللہ سے مانگنا چاہئے کیونکہ کسی بابے کے پاس کسی دربار پر کچھ نہیں ملتا جو ملتا ہے اللہ سے ملتا ہےاس لئے تنہائی میں اس کو یاد کرنا چاہئے اس کے آگے سر بسجود ہو کر اپنے مسائل پیش کرنے چاہئے تب جاکر اللہ بھی نوازتا ہے ۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا وظیفہ بتانے جارہے

ہیں جس کے پڑھنے سے رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی بے روزگی نہیں رہے گی اور اگر کاروبار ہے تو اس میں ایسی برکت آئے گی کہ پھر سنبھالنے سے بھی نہیں سنبھلے گا .چاول کے 7 دانوں کایہ وظیفہ کرنے سے پہلے آپ کو کچھ ضروری باتیں بتاتا ہوں. ویہ وظیفہ کرنے کیلئے آپ کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنی ہوگی. اور اللہ پر پورا بھروسہ رکھنا ہوگا.کیونکہ رزق اللہ ہی دیتا ہے. یہ وظیفہ آپ نے چاول کے دانوں سے کرنا ہےاس کیلئے آپ کو چاول کے سات دانے چاہئیں. جب آپ چاول کے سات دانے لے لیں گے تب آپ کو چاول کے ہر دانے پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہوگاجب آپ یہ کام کرلیں تو پھر آپ کو یا رزاق ستر بار پڑھنا ہوگا۔ یاد رکھیںیہ عمل آپ کو وضو کرکے پاک صاف جگہ پر کرنا ہوگا.جب آپ ستر مرتبہ وہ اسم پڑھ لیں پھر اس کے بعد آپ کو چاول کے ہر دانے پر پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہوگا.جب آپ یہ عمل کرلیں تو ان سات چاول کے دانوں کو اپنے پرس وغیرہ میں سنبھال کے رکھ لیں. انشاء اللہ آپ کے پیسے میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔اسی طرح جس شخص کو لاعلاج بیماری ہو،بستر سے اُٹھ نہ رہا ہو ۔اس مریض کے لئےتین کلو(سستا ٹوٹہ چاول ) لیں اور ان چاولوں میں سے ایک مٹھی چاول لے کر اس کے ہر دانے پر اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں ۔یہ عمل ایک ہی نشست میں کرنا ہے گھر کے چند افراد مل کر بھی کر سکتےہیں۔اس کے بعد اس مٹھی بھر چاولوں کو باقی چاولوں میں مکس کر دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.