رمضان المبارک کا خاص وظیفہ شفاء

جو شخص رمضان المبارک میں ایک دفعہ کلمہ پڑھے اور جب محمدالرسول اللہ پر پہنچے تو اس کو دس لاکھ دفعہ پڑھے۔ یہ عمل پہلے رمضان کے پہلے روزے سے شروع کرنا ہے یعنی جس دن پہلا روزہ ہو سحری کھانے کے بعد ایک دفعہ کلمہ پڑھے لاالہ الااللہ اس کے بعد مسلسل محمدالرسول اللہپڑھنا شروع کردے۔ بس اس کے بعد پھر

مسلسل محمدالرسول اللہ ہی پڑھے۔ اس عمل کو دس لاکھ دفعہ پڑھ لے اگر رمضان میں دس لاکھ پورا نہ ہوسکے کوشش کرے پورا کرلے اگر نہ ہوسکے تو اس کو رمضان کے بعد تک پورا کرلے۔پہلا فائدہ: اس کے جو انوکھے کمالات انہوں نے بتائے خود میں حیران ہوگیا۔ اس کا پہلا فائدہ یہ بتایا کہ اس کو یقینی طور پر حضور اقدس ﷺ کی زیارت نصیب ہوگی‘ اسی رمضان میں ہوجائے گی یا زندگی میں مرنے سے پہلے انشاء اللہ ضرور ہوگی۔دوسرا فائدہ :اس کے دل میں عشق مصطفیٰ ﷺ ایسے آئے گا جیسے م۔وجیں اور ٹھ۔اٹھیں م۔ارتا سمندر ۔تیسرا فائدہ: اس کو سنت کی اتباع اور عمل نصیب ہوگا۔چوتھا فائدہ: قیامت کے دن حضورﷺ کی شفاعت یقینی یقینی یقینی (اس کو تین دفعہ دہرایا) نصیب ہوگی۔پانچواں فائدہ: قیامت کے دن اس بندے کی آواز لگے گی اور اس کو آواز لگا کر بلایا جائے گا اس کے ساتھ معاملہ نرمی کا ہوگا‘ حساب و کتاب نرمی کا ہوگا اور فرمایا کہ اس بابرکت وظیفے کی رحمت اتنی ہے کہ اس کی مغفرت بغیر حساب کے ہوگی۔چھٹا فائدہ: جنت کا داروغہ رضوان فرشتہ اس کا استقبال کرے گا اور اسے ان لوگوں کے ساتھ جنت میں شامل کیا جائے گا جنہوں نےساری زندگی غلامی رسولﷺ میں گزاری تھی اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام دیا جائے

گا۔ساتواں فائدہ: جب وہ مرے گا اس کو کلمہ نصیب ہوگا‘ قبر میں اس کا چہرہ دائیں طرف رہے گا۔آٹھواں فائدہ: منکر نکیر قبر میں جب اس سے سوال کریں گے تواللہ جل شانہٗ اس کی مدد فرمائیں گے۔نواں فائدہ: اس کے پڑھنے والےکے گھر کی فرشتے روزانہ زیارت کرنے آتے ہیں اور اس کو چومتے ہیں۔دسواں فائدہ: جو شخص یہ پڑھے گااس کو منہ کا نور نصیب ہوگا‘ سینے کانور نصیب ہوگا‘ جسم کا نور نصیب ہوگا۔گیارہواں فائدہ: اس کے پڑھنے والے کو دنیا میں ایسا نور نصیب ہوگا جس کو دیکھے گااُس کا دل نورانی ہوجائے گا اور جو اس کو پڑھے وہ گ۔ناہ سے بچے گا اللہ پاک اس کو لفظوں کا نور دے گا‘ آنکھوں میں نور دے گا جس پر نظر ڈالے گا اس شخص کے دل میں نور اتر جائے گا۔ بارہواں فائدہ: گ۔ناہوں سے بچنے کیلئے بہت اکسیر چیز ہے جو شخص ولایت چاہتا ہو‘ گ۔ناہوں سے بچنا چاہتا ہو‘ عشق مصطفیٰ ﷺچاہتا ہو اور بڑے بڑے ظ۔الم گ۔ناہوں سے نجات چاہتا ہو اس کی زندگی میں ایسا وقار ایسی برکت اور ایسی رحمت آئے گی کہ خود اپنی زندگی سے حیران ہوجائے گا۔تیرہواں فائدہ: اس کی نسلوں میں اللہ پاک رحمت جاری کرے گا‘ اس کی نسلیں گ۔ناہوں سے بچیں گی اور نسلوں کے اندر برکت رحمت اور خوشیاں ہوں

گی۔چودہواں فائدہ: اس کی نسلیں معذور‘ لولی‘ لنگڑی اپاہج اندھی کانی نہیں ہوں گی۔ اس کی نسلوں میں گ۔ناہ منتقل نہیں ہوگا اور اللہ اس کی نسلوں کی غیب سے حفاظت فرمائیں گے۔پندرہواں فائدہ: شیطانی اور جناتی چیزیں اس سے ڈریں گی ہر شر دینے والی مخلوق خود اس کی حفاظت کرے گی حتیٰ کہ سانپ اور بچھو اس کے مطیع اور فرمانبردار بن جائیں گے۔ ہاں۔۔۔ یہ بات بڑی اہم ہے کہ اس وظیفے کے ساتھ ساتھ گ۔ناہوں سے بہت زیادہ بچیں‘ جھوٹ سے بچیں اور رزق حرام سے بچیں! ورنہ پھر شکوہ نہ کریں۔ سولہواں فائدہ: اس وظیفے کے پڑھنے والے کو جنگل کے درندے روز یاد کرتے ہیں کہ آکر اپنی زیارت کراجاؤ ہم آپ کی خدمت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آپ کی زبان پر کلمے کا دوسرا بول ہے جس ہستی کو دیکھنے کو ہم ترستے ہیں اور دن رات ہم اس ہستی پر خود درود و سلام بھیجتے ہیں۔سترہواں فائدہ: یہ شخص جب کہیں چلتا ہے فرشتے اس کے معاون بنتے ہیں‘ تکلیف دینے والی چیز سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور اس کے اردگرد نور بکھیرتے ہیں۔ اٹھارواں فائدہ: نیک صالح اور اولیاء جنات ہروقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں بلکہ اگر اس کے قرب و جوار میں ایسے جنات رہتے ہیں تو وہ روز اس کی زیارت کرنے آتے ہیں۔انیسواں فائدہ: جسمانی بیماریاں جتنی بھی لاعلاج ہوں وہ ساری کی ساری ختم ہوجاتی ہیں‘چاہے وہ جتنا بھی مرض میںمبتلا ہو۔ خواہ وہ جادو کاڈسا ہو‘ لاعلاج بیماریوں کا مارا ہوا ہو تو وہ رمضان المبارک کے پہلے روزے سے اس کو شروع کردے ساتھ ایک اور بات بھی فرمائی جو رمضان المبارک کا انتظار نہ کرسکتا ہو وہ بغیر رمضان کے بھی کسی وقت دو رکعات نماز پڑھ کر ایک دفعہ کلمہ پڑھے اور پھرمحمدالرسول اللہ پڑھنا شروع کردے اور پچاس لاکھ مرتبہ پڑھ لے۔ یہ ہر حالت میں پڑھ سکتا ہے۔

وضو نا وضو‘ پاک نا پاک یعنی رمضان میں شروع کیا ہوا دس لاکھ اور غیر رمضان کا پچاس لاکھ ۔مرنے سے پہلے جنت میں ٹھکانہ دیکھ لے گا:اگر کوئی رمضان میں شروع کردے اور اس کو پچاس لاکھ پڑھ لے تو وہ مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھے گا‘ م۔وت کے وقت حضور پاک ﷺکا دیدار شروع ہو گا قبر تک دیدار رہےگا ‘ حشر تک دیدار رہے گا‘ جنت تک دیدار رہے گا۔ پھر اپنے جنات کے کئی لوگوں کے واقعات مجھے بتائے کہ ان لوگوں نے اس وظیفے کو لاکھوں پڑھا تو ان کا خاتمہ کتنا اچھا ہوا‘ ان کی زندگی کی مشکلات کتنی دور ہوئیں۔ ان کی الجھنیں اور مسائل کیسے حل ہوئے؟ اور ان کو اعلیٰ مقام دنیا و آخرت کا کیسے ملا؟بیسواں فائدہ: کوئی مریض خود نہیں پڑھ سکتا تو وہ اپنے کسی محسن کے ذریعے پڑھوا سکتاہے لیکن یہ محسن قیمت دیکر پڑھوانے والی کیفیت سے نہ ہو۔ اس کے پڑھنے سے جسمانی بیماریاں‘ لاعلاج بیماریاں‘ لاعلاج تکلیفیں اور دکھ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتے ہیں۔اکیسواں فائدہ: معذور افراد ہوں یا اپاہج ہوں اگر وہ اس کو مسلسل پڑھنا شروع کردیں تو ان کی معذوری ختم ہوجائے گی۔بائیسواں فائدہ: بیوہ یا مطلقہ اس وظیفے کو یقین سے کرے اس کو زندگی کا بہترین خلوص والا ساتھی ملے گا۔ تئیسواں فائدہ: بے اولاد جتنا بھی دربدر کی ٹھوکریں کھایا ہوا ہو اگر اس کو دس لاکھ یا پچاس لاکھ پڑھ لے تو اللہ اس کو ضرور ضروراور انشاء اللہ بالضرور اولاد نرینہ سے نوازے گا جو کہ لمبی عمر والی‘ برکت والی اور خوبصورت ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *