حضرت ثوبان ؓ آپ ﷺ کے قریب آگئے تھے اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی کریمﷺ یہ دعا مانگ رہے تھے

ایک مرتبہ پیارے آقانبی کریمﷺ دعا مانگ رہے تھے ۔حضرت ثوبان ؓ آپﷺ کے قریب آگئے ۔تب انہوں نے سنا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب حضور نبی کریمﷺ یہ دعامانگ رہے تھے ۔ اے اللہ مجھے ﷺ میرے محبت کرنے والوں سے جلد ی ملادینا ۔جب اللہ تعالیٰ کے محبوب حضورنبی کریمﷺ نے دعامانگ لی تو حضرت ثوبان ؓ قریب

آکر بصد احترام عرض کرتے ہیں یا سیدی یا رسول اللہﷺ یہ جو آپﷺ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے اللہ تعالیٰ مجھے ﷺ میرے محبت کرنے والوں سے جلدی ملا دینا تو آپﷺ کا یہ دعامانگنے کا کیا مقصد ہے سرکا دوعالم ﷺ نے ارشاد فرمایا ثوبان ؓ تمہارے دلوں میں بھی میری ﷺ بڑی محبت ہے ۔ مگر تم جبرائیل ؑ کو آتے دیکھتے ہوقرآن شریف اترتے دیکھتے ہو میرے چہرہ مبارک ﷺ کا دیدار بھی کرتے ہو اللہ تعالیٰ کی مددونصرت کو آنکھوں سے دیکھتے ہو تمہاری محبت بھی بڑی قیمتی ہے مگر میریﷺ اس امت میں ایک ایسا وقت آئیگا ۔جب مجھےﷺ اس دنیا سے پردہ کیے سینکڑوں سال گزر جائیں گے پھر وہ لوگ ہونگے جنہوں نے مجھے ﷺ دیکھا نہیں ہوگا وہ اپنے علماء سے میری ﷺ باتیں سنا کریں گے وہ اپنے علماء سے میرے ﷺ حسن وجمال کی باتیں سنیں گے ۔توان کے دل میں میری ﷺ ایسی محبت پیدا ہوجائیگی کہ

وہ میریﷺ محبت کیوجہ سے ت۔ڑپا کریں گے وہ ہر ہر کام میرےﷺ طور طریقے کے مطابق کیا کریں گے اور وہ میریﷺ ملاقات کیلئے اداس ہواکریں گے اسے ثوبان ؓ ان کے دل میں میریﷺ اتنی محبت ہوگی کہ اگر ممکن ہوتا تو وہ اپنی اولاد کو بیچ کر بھی میرا ﷺدیدار کرسکتے تو وہ اپنی اولاد بیچنے کو بھی تیار ہوجاتے میںﷺ ا ن کیلئے دعائیں کررہا ہوں کہ اے اللہ تعالیٰ مجھےﷺ ان محبت کرنیوالوں سے جلدی ملادینا سیرت النبیﷺ سے اقتباس دعا اے اللہ پاک حضور نبی کریمﷺ کی محبت ہمارے دلوں پر غالب فرمادے یا اللہ ہمارے دل کوآپﷺ کی ایک تعلیمات کا پیروکار فرما۔آقاکریمﷺ سے محبت کرنیوالوں میں ہمارا بھی شمار فرما اے عظیم الشان خدائے مقدس پیارے آقاﷺ کے صدقے عالم اسلام کی مدد فرما اور ہمیں ہدایت عطاء فرما کہ ہم عالم اسلام کی فتح کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔اے عظیم الشان خدائے عالم اسلام کو پوری دنیا کا فاتح بنا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *