تھکے تھکے لوگ یہ ایک گلا س پی جاؤ

آج آپ کو کمزوری دورکرنے والی ایک انتہائی مؤثر ڈرنک کے بارے میں بتائیں گے ۔ اور رمضان کا مہینہ بھی ہے۔ تو کمزوری کا احساس زیادہ رہتاہے۔ جسم بھی تھکا تھکا سا رہتا ہے اور کسی کام میں دل ہی نہیں لگتا ۔تھوڑا سا کام کرکے ہاتھ پاؤں ڈھیلے ہوجاتے ہیں۔ یہ سب کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے بظاہر تو

جسم صحت مند نظر آتا ہے لیکن اندرونی طور پر کمزور ہوتاہے۔ اس لیے اس قدرتی ڈرنک کو ضرور بنائیں بس ایک گلاس بھی پی لیں گے تو آپ کی توانائی فوری طور پر بحال ہوجائے گی۔ ہر خواتین و مرد اور بچہ اسے استعمال کرسکتا ہےاس کا کوئی نقصان نہیں ہے۔ جس طرح آپ کو بتایاجائے اس کو ویسے ہی استعمال کرناہے تبھی اس کا فائدہ ہوگا۔ یہ ڈرنک کیسے بناتے ہیں؟ سب سےپہلے ایک صاف پین لے لیں۔ ایک گلاس دودھ کا ڈال دیں۔ یہ ایک افرا د کے حساب سے بنایا جارہا ہے۔ اگر آپ زیادہ افراد کے لیے بنانا چاہتے ہیں تو مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔ اب آنچ کو بڑھا دیں ۔ او ر دودھ کو گرم کرلیں۔ لیکن خیال رہے کہ دودھ میں ابال نہ آئے بس دودھ گرم ہوناچاہیے۔ جب دودھ گرم ہونے لگے تو آنچ دھیمی کردیں۔ اب آپ نے پسا ہوا کھوپڑا لیناہے۔ یہ آ پ کو کسی کریانہ والے سے مل جائے گا۔ ایک بڑا

والا چمچ آپ نے اس کا دودھ میں ڈالنا ہے۔ اب آپ نے اس میں کھجور ڈال دیں۔ رمضان کا مہینہ ہے۔ کھجور ہر گھرمیں موجود ہوتی ہے۔ بس ایک کھجور چھوٹے ٹکڑوں میں کرکے اس دودھ میں ڈال دیں۔ اب آپ نے اسے دھیمی آنچ میں ہی ابلنے دیناہے۔ جب ایک سے دو ابال آجائیں تو آنچ بند کردیں۔ اور اسے مکمل ٹھنڈا کرلیں۔جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو آپ نے اس میں ایک چمچ پسی ہوئی بادام ڈالنی ہے۔ اب اسے گرینڈر میں ڈال کر مکس کرلیں۔ یہ آپ کی کمزوری دورکرنے والی نسخہ تیار ہے اسے آپ نے افطار کے وقت پیناہے۔ ۔ویسے اگر آپ دوسرے وقت بھی پینا چاہیں تو پی سکتے ہیں۔ جب بھی آپ کو سہولت ہو۔ کچھ دن اس کا مسلسل استعمال کریں گے تو جسم سے تمام کمزوریاں دو ر ہوجائیں گی۔ اورکمزوری کی وجہ سے ہونے والے مسائل بھی ٹھیک ہوجائیں گی۔ آسان سی ہوم نسخہ ہے جسے ہر کوئی بلا جھجھک استعمال کرسکتا ہے۔ اس کا کوئی نقصان نہیں ہے آپ اس کو ضرور آزمائیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *