سنت نبوی وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

موٹاپے کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں جس میں سب سے زیادہ پائی جانیوالی خوراک کی بے اعتدالی ہے ۔مگر خواتین میں سب سے بڑی وجہ ہارمونز کی بے قاعدگی ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ چکنائی والی اشیاء بھی موٹاپے کا سبب بنتی ہیں ۔موٹاپے کا ایک بڑا سبب جسم میں پانی کی مقدار کا کم ہونا بھی ہے ۔ موٹاپے کا تعلق

صرف اور صرف کھانے پینے سے نہیں بلکہ اس کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔ ہمارے ہاں کسی اضافی خاتون کو دیکھا جائے تو یہی سوچا جاتا ہے کہ اس کی خوراک زیادہ اور کم کام ہے ۔حقیقت کچھ اس طرح ہے ایسی خواتین بھی ہوتی جو کھاتی کم ہیں مگر پھر بھی ان کا وزن بڑھتا جاتا ہے ۔ بہت سے مناسب نیند نہ لینے کیوجہ سے بھی موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ آپ کی نیند کا محض ایک گھنٹہ کم ہونے سے جسم میں لیپئن اور گریلن کا لیول بڑھنے لگتا ہے یہ بھوک کی شدت میں اضافے کا محرک ہوتا ہے ۔ عورت اپنی زندگی میں مختلف مراحل سے گزرتی ہے جس سے ہارمونز کا توازن برقرار نہیں رہتا ۔عورت کے جسم میں ہونیوالی تبدیلی کیوجہ سے ہارمونل کا توازن بگڑنے سے موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے۔آج ہم آپکو ایسا طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کئی کلو گرام آپکا وزن کم کرسکتے ہیں۔ زمین پر دستر خواں بچھا کر کھانا اور ہاتھوں سے کھانا نبی کریمﷺ کی سنت ہے اب ایک تحقیق میں اس سنت نبویﷺ کا ایک ایسا حیران کن فائدہ سامنے آیا ہے کہ تحقیق کرنے والے سائنسدان بھی دنگ رہ گئے ۔

رپورٹ کے مطابق اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین پر بیٹھ کر کھانا اور کانٹے چھری اور چمچ کے بجائے اپنے ہاتھوں سے کھانا وزن کم کرنے کیلئے سب سے موثر اور فائدے مند طریقہ ہے ۔ جب آپ کھانے کیلئے اپنی انگلیوں کو جوڑتوں ہیں تو یہ یوگا کا ایک آسن بن جاتا ہے جب یہ آسن بنائیں تو ہمارے جسم کے سینسر کا کام کرنے والے اعضاء متحرک ہوجاتے ہیں اس سے مناسب خوراک کھانے اور جسم کو اسے ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ جب آپ ہاتھ سے کھانا شروع کرتے ہیں تو اس سے آپکے دماغ کو سگنلز پہنچ جاتے ہیں کہ اب آپ کھانا کھانے والے ہیں جس سے وہ آپکے معدے کو اس کھانے کو ہضم کرنے کیلئے تیار کردیتا ہے ۔ نتائج میں سائنسدانوں نےبتایا کہ اگر آپ زمین پر بیٹھ کر ہاتھوں سے کھانا کھائیں اور رات کا کھانا جلدی کھالیں تو چند ہفتوں میں ہی کئی کلوگرام وزن اپنا کم کرسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.