شعبان میں درود تنجینا کا یہ وظیفہ کیا اللہ پاک نے 9سال بعد اولاد سے نواز دیا

شعبان کا مہینہ جوکہ اپنے ساتھ فضائل وبرکات لاتا ہے۔حضرت علیؓ سے مروی ہے: میں نے رسول اﷲ ؐ کو نصف شعبان کی رات دیکھا، آپ نے قیام کیا اور 14 رکعات ادا کیں، پھر بعد فراغت بیٹھ گئے اور پھر 14 بار سورۃ الفاتحہ پڑھی اور 14بار النّاس اور ایک بار آیۃ الکرسی پڑھی اور لقد جاء کم رسول کی آیت پڑھی تو جب اپنی

نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے اس عمل کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: جو تم نے دیکھا ہے جو شخص ایسا کرے گا تو اس کے لئے 20 مقبول حج اور 20 سال کے مقبول روزوں کا ثواب ہے، پس اگر اس نے اس دن صبح روزہ کی حالت میں کی تو اس کے لئے 2 سال گزشتہ اور 2 سال آئندہ روزے کا ثواب ہے۔جو رشتوں میں بندش ،کاروبار میں رکاوٹ یا مالی تنگدستیوں کیوجہ سے پریشان ہیں تو اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیبﷺ کے صدقے ان کی پریشانیاں اور ا ن کی مشکلات دور فرمائے ۔ درود تنجینا وہ درود شریف ہے جو ہر مشکل اور مصائب آلام سے نجات عطاء فرماتا ہے ۔ اس درود شریف کو تنجیا بھی کہا جاتا ہے ۔ اس کے فضائل بےپناہ ہے بزرگان دین کا بارہا آزمودہ ہے غوث پاکؒ نے فرمایا کوئی شخص نہایت مشکل میں پھ۔نس گیا ہو اس نے باوضو ہوکر یہ درود شریف پڑھنا شروع کیا تو اس کی مشکل بہت جلد آسان ہوگئی ۔ جوکوئی اس درود پاک قبلہ رُخ ہوکر ادب واحترام کیساتھ ہر روز تین سو بار پڑھے گا تواللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی سخت ترین مشکل حل ہوجائیگی ۔ دروتنجینا اس کا وظیفہ اولاد کیلئے پڑھنا ہے ایک شخص نے پڑھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو 9سال بعد اس کو اولاد عطاء کردی ۔ ایک شخص نے

بتایا کہ بیٹے کے حصول کیلئے یہ وظیفہ جس کسی کو بھی بتایا اللہ تعالیٰ نے اسے اولاد عطاء کی او ربیٹے کی نعمت سے نواز دیا ۔ بتاتے ہیں کہ چودہ سال بعد میں نے جس مرد کو بھی یہ وظیفہ پڑھنے کیلئے دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے سب کو اولاد سے نواز دیا ہے ۔ سب کو بیٹے سے ہی نوازا ہے ۔ یہ وظیفہ آپ نے کیسے کرنا ہے پانچ خواتین گھر میں بیٹھ کر تین دن تک روزانہ 1000مرتبہ درود تنجینا پڑھیں ایک وقت مقرر کرلیں ۔اگر ظہر کا وقت مقرر کیا تو ظہر کے وقت ہی پڑھنا ہے جو خواتین پہلے دن پڑھیں گی وہ متواتر تین دن تک وہی خواتین بیٹھ کر پڑھیں گی ۔بیٹے کے حصول کیلئے جس طرح طریقہ بتایا گیا اسی طرح ہی کرنا ہے ۔ دوسرا عمل ان لوگوں کیلئے ہے جو بلکل بے اولاد ہیں ۔خاتون نے خاص دنوں کے بعد نہا لینا ہے اس کے بعد اسی دن سے یہ عمل شروع کرلینا ہے جس دن نہایا ہوگا ۔ یہی عمل سات دن تک مسلسل ظہر کی نماز کے بعد کرنا ہے۔آپ نے روزانہ 1000مرتبہ درود تنجینا پانچ خواتین نے پڑھنی ہیں ۔ آپ نے وقت کی پابندی رکھنی ہے اور جو پہلے دن خواتین پڑھیں وہی ساتویں دن تک پڑھیں گی ۔میاں بیوی اپنے تعلقات آپس میں مسلسل رکھیں ۔ اگر بے اولاد ہیں تو اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت سے نواز دیگا ۔ چاہے عورت بانجھ ہی کیوں نہ ہو اسے بھی اللہ تعالیٰ اولاد نارینہ عطاء فرمائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *