نویں اور دسویں کے امتحانات کب لیے جائیں گے؟ وزیر ِ تعلیم نے تاریخ کا اعلان کر دیا

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سےپندرہ جولائی اور گیارہویں ، بارہویں جماعت کے امتحانات 28جو لائی سے16اگست تک منعقد ہونگے ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ

صوبے میں تمام اسکول یکم فروری سے کھل جائیں گے۔ نویں دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے پندرہ جولائی اور گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28جولائی سے16اگست تک منعقد ہونگے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عملی امتحانات جون میں لیے جائینگے،اور تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90روز میں تیار کرینگے، امتحانات میں ایم سی کیوز کا حصہ پچاس فیصد کر دیا گیا ہےجبکہ پرچے کا دورانیہ تین گھنٹے کے بجائے دو گھنٹے ہوگا،سعید غنی تیس فیصد طویل اور 20 فیصد مختصر سوالات دیئے جائیں گے۔ سعیدغنی نے مزید کہا کہ رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہونگی،صوبے میں نیا تعلیمی سال دو اگست سے شروع ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.