بہت پیاری ہستی کا انتقال ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) معروف میزبان، اداکارہ اور ہدایت کارہ ندا یاسر اور اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئیں۔ندا یاسر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ندا یاسر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ

’ہماری پیاری اور مضبوط والدہ ہمیں تنہا چھوڑ گئیں، اناللہ وانا الیہ راجعون۔‘ ندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا۔اس سے قبل سویرا پاشا نے لوگوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں، کیا پتا کسی کی دعا لگ جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *