اسلام آبادائیر پورٹ! پی آئی اے کا طیارہ کس چیز سے ٹکرا گیا؟

پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا طیارہ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے سے ٹریکٹر ٹکرا گیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ٹگ ماسٹر طیارے کو رن وے پر لے جارہا تھا کہ ٹگ ماسٹرکو دل کی تکلیف کے باعث ٹریکٹر جہاز سے ٹکرا گیا۔

ٹریکٹر سے ٹکرانے کے باعث قومی ائیرلائن کے طیارے کا وی ایچ ایف اینٹینا ٹوٹ گیا۔ پی آئی اے حکام نے طیارے سے ٹریکٹر ٹکرانے کی تصدیق کردی۔ تاہم ٹریکٹر ٹکرانے کے نتیجے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ خیال رہے کہ قبل ازیں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طورپرغائب ہوگئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *