سیاستدان سے ہیرو تک ۔۔عامر لیاقت نے کون سی دنیا میں قدم رکھ دیاسیاستدان سے ہیرو تک ۔۔عامر لیاقت نے کون سی دنیا میں قدم رکھ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے سیاست کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔عامر لیاقت کی جانب سے گزشتہ روز اداکاری کی دنیا میں انٹری سے متعلق انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر نئے پراجیکٹ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاستدان اپنی نئی آنے

والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں کو باخبر کیا کہ یہ تصویر اُن کی مزاحیہ ٹیلی فلم ’بس کورونا‘ کے سیٹ پر لی گئی تھی۔‘عامر لیاقت نے مزید بتایا کہ ’یہ فلم بہت جلد ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی جائے گی۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامربھی نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے میں اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرچکی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.