ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے160روپے سے گھٹ کر159.50روپے اور قیمت فروخت25پیسے کی کمی سے160.05روپے سے گھٹ کر159.80روپے پر آگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید159.80روپے سے کم ہو

کر159.50روپے اور قیمت فروخت160.10روپے سے گھٹ کر159.80روپے رہ گئی ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1لاکھ 11ہزار800روپے مستحکم رہی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالرکے اضافے سے1823ڈالر ہوگئی. مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت1لاکھ 11ہزار800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 95ہزار850روپے مستحکم رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1390 روپے برقرار رہی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کارجحان برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالر159.50روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں159.80روپے کی سطح پر آگیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.