کروڑوں دلوں کی دھڑکن معروف ترین گلوکارہ اور نغمہ نگار موت کے قریب ۔۔ زندگی کے صرف دس منٹ ہی رہ گئے

امریکی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار 28 سالہ ڈیمی لواٹو نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 میں جب وہ حد سے زیادہ .. استعمال کرنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئی تھیں، تب ڈاکٹرز نے ان کے لیے کہا تھا کہ وہ بس مزید 5 سے منٹ تک زندہ رہیں گی۔ڈیمی لواٹو کو جولائی 2018 میں امریکا میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا تھا اور انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ڈیمی لواٹو 2 سے 4 ہفتوں تک ہسپتال میں رہی تھیں اور ابتدائی 4 دن تک وہ غنودگی کی

حالت میں تھیں اور انہیں شدید بخار، الٹیاں اور بار بار بے ہوشی کے دورے پڑ رہے تھے۔ابتدائی طور پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ انہیں ساتھی ڈانسرز و گلوکاراؤں نے حد سے زیادہ ن، ش، ہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں گلوکارہ نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ چند سال سے یہ کرنے کی عادی ہیں۔ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد ڈیمی لواٹو کو بحالی سینٹر میں رکھا گیا تھا اور وہ چند ماہ تک موسیقی و شوبز کی دنیا سے دور تھیں اور گزشتہ برس پہلی بار انہوں نے موسیقی کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا تھا۔جس وقت جولائی 2018 میں ڈیمی لواٹو کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ چار دن تک بے ہوشی کی حالت میں تھیں، تب زیادہ تر شوبز شخصیات کو لگ رہا تھا کہ وہ بچ نہیں پائیں گی۔اور اب خود انہوں نے اس وقت کی اپنی صحت سمیت زندگی کے تمام مسائل پر پہلی بار کھل کر بات کی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈیمی لواٹو کی جلد ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم ’ڈانسنگ ود ایول‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے آئندہ ماہ 23 مارچ کو ریلیز کردیا جائے گا۔تین منٹ سے کم دورانیے

کے ٹریلر میں ڈیمی لواٹو سمیت متعدد گلوکاروں، موسیقاروں، اداکاراؤں اور ان کے قریبی افراد کو بھی ان کی زندگی پر بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔دستاویزی فلم کے ٹریلر میں ڈیمی لواٹو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے سمیت میڈیا کی خبریں بھی دکھائی گئی ہیں اور ان کی صحت پر تبصرہ کرنے والے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں ڈیمی لواٹو بچپن سے خود کو پیش آنے والے طبی مسائل پر بات کرتی دکھائی دیں اور ساتھ ہی انہوں نے 2018 میں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے کے

معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔ڈیمی لواٹو نے مختصر ٹریلر میں بتایا کہ جب انہیں جولائی 2018 میں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تھا، تب انہیں دوران علاج ایک دل کا دورہ پرا تھا جب کہ ان پرتین فالج کے اور دماغ کا ایک ح، ملہ بھی ہوا تھا۔ڈیمی لواٹو نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹرز کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا کہ گلوکارہ کے پاس زندہ رہنے کے لیے مزید 5 سے 10 منٹ ہیں۔ٹریلر میں گلوکارہ نے بتایا کہ وہ موت کے منہ سے بچ نکلیں اور انہوں نے دوبارہ زندگی کو جینا شروع کیا اور اب ان کی منگنی ہوچکی ہے، تاہم ساتھ ہی وہ انگوٹھی کو دیکھتے ہوئے خاموش بھی ہوگئیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *