ہنڈاCD70کی قیمت میں پھر اضافہ! اب یہ موٹر سائیکل کتنے کی ملے گی؟

لاہور ( نیوز ڈیسک ) غریب کی سواری موٹرسائیکل کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا، نئے سال کے پہلے مہینے میں دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ، ہنڈا اٹلس کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3400 روپے تک مزید اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کا آغاز بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہی عوام کیلئے کوئی اچھی خبر نہ لایا۔ایک جانب رواں ماہ کے دوران عوام کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کی بری خبر دی گئی، تو دوسری جانب مہنگائی سے بےحال عوام کو موٹرسائیکل انڈسٹری کی جانب سے بھی بڑا دھچکا دیا گیا ہے۔ غریب عوام کی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ یہ رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ہنڈا اٹلس کمپنی نے اپنے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 3400 روپے تک کا مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر بھی ہنڈا اٹلس کی جانب سے موٹرسائیکل کی قیمت میں 1500 سے 2000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پاکستان میں مقبول عام ہنڈا سی ڈی سیونٹی کی قیمت میں 1500 روپے جبکہ نوجوانوں کے فیورٹ ہنڈا ون ٹو فایئو کی قیمت میں2000 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ ہنڈا سیونٹی سی سی 1500 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 500 روپے کی ہوگئی تھی اور اسی طرح ہنڈا ون ٹو فایئو 2000 روپے مزید مہنگا ہوکر 1لاکھ 31 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔ اب ان دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بلبلا اٹھے اور کہتے ہیں کہ غریب کو اب اس کی سب سے اہم سواری سے بھی دور کیا ج رہا ہے۔ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بے لگام قیمتوں کو روکنے کے لئے حکومت سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔ موجودہ حکومت کے دور میں آٹو انڈسٹری نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے۔ ماضی میں کبھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ نہیں ہوا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.