اداکار جن کی شادی بہت چھوٹی عمر میں ہوگئی

50سالہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کی شادی صرف پندرہ سال کی عمر میں ہی ہوگئی تھی ۔ حالانکہ ان کی خوبصورتی کیوجہ سے ان کی عمر کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن یہ نانی کے درجے پر فائز ہوچکی ہیں۔ نمبر2مائرہ خان مشہور اداکارہ جن کی کامیابی کے سفر کا آغاز ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ہوا۔مگر آپ میں سے بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شہرت حاصل کرنے سے قبل ہی مائرہ خان تئیس سال کی عمر میں علی عسکری سے شادی کرچکی تھیں

اس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ بدقسمتی سے یہ شادی طلاق پر ختم ہوگئی ۔ نمبر3فاطمہ ڈرامہ سیریل کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی سے شہرت پانیوالی اداکارہ فاطمہ نے شادی کیلئے ساتھی اداکارقمر ارسلان کا انتخاب کیا اور شادی کے وقت ان کی عمر 20سال تھی ۔ نمبر4سائرہ یوسف کی شادی اداکارہ شہروز سبزواری سے ہوئی یہ شادی لو میرج تھی ۔ شادی کے وقت سائرہ یوسف کی عمر 24سال تھی ۔ ان کی محبت کی نشانی ان کی بیٹی کی صورت میں موجود ہے ۔ افسوس ان دونوں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے ۔ نمبر5فہد مصطفی آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی لاکھوں دلوں کی دھڑکن فہد مصطفی کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ۔ شادی کے وقت فہد مصطفی کی عمر صرف 22سال تھی ۔ نمبر6فواد خان کامیاب اداکار نے کیریئر کے آغاز میں ہی پسند کی شادی کرلی تھی ۔ شادی کے وقت ان کی عمر صرف 24سال تھی ۔ یہ اس وقت اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی خوش نظر آتے ہیں۔ نمبر7عائزہ خان اس اداکارہ جوڑے نے اس وقت شادی کرنے کا فیصلہ کیا جب انہوں نے شوبز میں قدم ہی رکھا تھا ۔ ان کی زیادہ فین فلوئنگ بھی نہ تھی ۔نمبر8سارہ رازی خان چائلڈ سٹار سارہ رازی خان کی شادی اس وقت ہوئی جب ان کی عمر 19سال تھی ان کی شادی ان کی فیملی ہی میں ہوئی ۔

نمبر9ایمن خان اداکارہ ایمن خان کی شادی آ پ کو یاد ہی ہوگی یہ شادی اس قدر منفرد انداز میں کی گئی جس نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ نمبر10فیصل قریشی اداکار فیصل قریشی کو کون نہیں جانتا لیکن کیا آپ جانتے اداکارہ فیصل قریشی نے پہلی شادی 18سال کی عمر میں کرلی تھی جس کا انکشاف خود کرچکے ہیں۔نمبر11اقراء عزیز جب انہوں انڈسٹری میں اپنا نام بنایا تو ان کا شمار پاکستان کی کم عمر ترین اداکاراؤں میں ہورہا تھا۔ اسی دوران اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو ایوارڈ شو کے دوران پرپوز کیا اور شادی بھی ہوگئی ۔ شادی کے وقت اقراء عزیز کی عمر 22سال تھی ۔ نمبر12حرامانی اداکارہ حرا مانی اکثر انٹرویو میں شادی کے متعلق بتاتی نظر آتی ہیں ان کی شادی سلمان ثاقب شیخ عرف مانی سے اس وقت ہوئی جب ان کی عمر بیس سال تھی ۔ اس وقت حرامانی 2بیٹوں کی ماں ہے شادی شدہ زندگی میں کافی خوش ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.