پاکستان میں یوٹیوب کاآفس۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیاصارفین کے لیے بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے یو ٹیوب کا دفتر پاکستان میں کھلوانے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ فلم کی ریلیز کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی نے عدالت کو بتایا کہ وہ یو ٹیو پر کوئی قابل اعتراض یا گستاخانہ مواد

بلاک نہیں کرسکتی صرف اس کی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا جاسکتا ہے۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پاکستان میں دفاتر کھول دیں تو ان سے متنازعہ مواد پر جواب طلبی ممکن ہوسکے گی۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر کوئی نامناسب یا گستاخانہ مواد انٹرنیٹ پر موجود ہو تو وزارت اطلاعات کا اس سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ معاملات پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی کو ہی دیکھنے چاہئیں۔عدالت نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رُولز کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *