کورونا میں مبتلا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طبعیت کیسی ہے ؟ تازہ ترین احوال

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ویڈیو لنک پر کام شروع کر دیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب نے ویڈیو لنک پرسینئر پولیس آفیسرز کے انٹرویو کیے، ذرائع کے مطابق انہوں نے 16 سے زائد پولیس آفیسرز کے انٹرویو کیے۔ ذرائع نے بتایا

ہے کہ پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 21 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔لیکن اب ان کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *