مفتی قوی کا قصہ ہوا پُرانا! حریم شاہ کا اگلا ٹارگٹ کون ہے؟ ٹک ٹاک اسٹار نے اعلان کر دیا

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کے بعد ایک شخص کو ٹارگٹ بنانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں حریم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اب آپ کس کے ساتھ ویڈیو بنانے جا رہی ہیں۔ اگلا ٹارگٹ کون ہے ؟ جس پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ میرا ایسا کوئی ٹارگٹ نہیں ہے۔ میں کسی

کو ٹارگٹ نہیں کرتی۔ میرا جو بھی مشن ہوتا ہے اللہ مجھے اُس میں کامیاب کرتا ہے۔ میں نے مفتی عبد القوی کو ٹارگٹ کیا ہے ، اس بات سے میں انکار نہیں کر رہی۔ ابھی اگر میں نے اپنا اگلا ٹارگٹ بتا دیا تو وہ سنبھل جائیں گے۔ اگر ابھی بتا دیا تو پھر وہ خبردار ہو جائیں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ہیں۔ میں گرج کر برسنا نہیں چاہتی۔حریم شاہ نے کہا کہ اُس شخص کا تعلق میڈیا سے ہی ہے جنہوں نے میرے بارے میں جھوٹے پروگرام کیے تھے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے عبدالقوی کی پوری منصوبہ بندی سے ويڈيو بنائی، انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی ميں فاروق ستار سے ملاقات ان کی فرمائش پر کی۔ حريم شاہ نے دعویٰ کيا کہ کچھ عرصے پہلے فاروق ستارکی فرمائش پر ان سے ملاقات کی، 6 ماہ سے ميرا اور فاروق ستار کا فون پر رابطہ تھا، فاروق ستار نے کہا تھا کہ آپ ميری مہمان بنيں گی۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے جھوٹ بولا، ملاقات ان کی دعوت پر ہی ہوئی، میں ديگر تين دوستوں کے ہمراہ کراچی کے مقامی ہوٹل ميں فاروق ستار ميں ملی تھی۔ فاروق ستار نے کہا ميرے حالات بہت خراب ہيں۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی عبد القوی کی ویڈیو پر ميری والدہ نے مجھے ڈانٹا ، ویڈیو دیکھ کر میری والدہ نے کہا اب يہ رہتا تھا يہ بھی کرليا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.