خان جو کہتا ہے وہ کرتا ہے،نوکریاں ہی نوکریاں، سی وی تیار کرلو، بڑی خوشخبری سنادی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں نو تعمیر شدہ ٹریننگ لیبارٹری کو آپریشنل کرنے کیلئے 175 نئی اسامیاں بنا کر بھرتیاں کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کر نے والے اداروں کے کیسز حل کرنے میں سپورٹ کیلئے 56 فرانزک سائنٹسٹ جبکہ اسسٹنٹ فرانزک

سائنٹسٹ کو اسپیشل پیکیج پر بھرتی کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ٹریننگ لیبارٹری میں فرانزک سائنٹسٹ کی 28، جونیئر فرانزک سائنٹسٹ کی 28، گریڈ 19 کی ڈائریکٹر ٹریننگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ کی ایک ایک، گریڈ 16 کے اسسٹنٹ کی 8، ٹریننگ کوآرڈینیٹر کی دو اور سکیورٹی انچارج کی تین جبکہ ٹیلی فون آپریٹرز کی 8، سکیورٹی گارڈ کی 36، ہارڈ ویئر ٹیکنیشن کی دو اسامیاں بنا کر بھرتیاں کی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.