انا للہ وانا الیہ راجعون، ن لیگ کو ناقابل برداشت دھچکا ، مرکزی خاتون رہنما اچانک انتقال کر گئیں ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں

لاہور(نیوز ڈیسک)ن لیگ کو ناقابل برداشت دھچکا ، مرکزی خاتون رہنما اچانک انتقال کر گئیں ، وجہ کیا بنی ؟ ۔۔مسلم لیگ (ن) کی اہم شخصیت کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئی ، رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کافی دنوں سے کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھیں۔نجی ٹی وی کےمطابق مسلم لیگ(ن) رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کو بخار ، شدید کھانسی کے باعث لاہور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھاجہاں پران کا

کورونا ٹیسٹ کیا گیا اور ٹیسٹ پازٹیو آیا۔ وہ کئی دن علیل رہنے کے بعد اچانک جمعرات کی شب گئے وہ انتقال کرگئیں ۔واضح رہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 511 ہوگئی۔ حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں میں ٹکراؤ کا خطرہ۔۔وفاقی دارالحکومت میں کرفیو لگادیاگیا،پولیس نے اہم عمارت کا کانٹرول سنبھال لیا واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی پارلیمنٹ عمارت پر صدر ٹرمپ کے حامیوٕں کی ہنگامہ آرائی کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ کرفیو پورے شہر پر لاگو ہو گا۔امریکی دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق کرفیو شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک رہے گا۔واشنگٹن کی سڑکوں پر سناٹا ہو گیا، لوگ گھروں میں چلے گئے۔ پولیس نے کیپیٹل ہل عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کا انتخابی نتائج پر احتجاج جاری تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ چھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو خالی کرالیا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *