” ایم جی زیڈ ایکس “ کی قیمت کیا ہو گی ؟ کمپنی نے اتنی شاندار قیمت رکھنے کا اعلان کر دیا کہ لوگ خریدنے کیلئے دور پڑیں گے

لاہور ( پاکستان نیوز پوائنٹ)پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران متعدد کمپنیوں کی جانب سے اپنی گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں جس سے شائقین کو انتخاب کیلئے لمبی فہرست میسر آ ئی اور ساتھ ساتھ مارکیٹ میں مقابلہ بازی بھی بڑھ گئی ہے ،گاڑیاں بنانے والی تمام کمپنیاں اپنی مصنوعات میں بہتری لاتے ہوئے صارفین کو متوجہ کرنے کیلئے سرگرم ہو گئی

ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ” مورس گیراج “ (ایم جی )موٹرز کی جانب سے حال ہی میں اپنی شاہکار گاڑی ” ایم جی زیڈ ایس “ کو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اس کی قیمت کا اعلان بھی کر دیا گیاہے جو کہ دیگر ایس یو وی کے مقابلے میں نہایت کم ”41 لاکھ روپے ”رکھی گئی ہے ، انتہائی کم قیمت کے باعث ایم جی زیڈ ایس پاکستان کی سستی ترین ایس یو وی بن گئی ہے ۔گاڑی حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے صارفین کیلئے کمپنی کی جانب سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں جس کے مطابق ” پے آرڈر “ کا کمپیوٹرائزڈ ہونا لازمی ہے اور کمپنی ہاتھ سے تحریر شدہ پے آرڈر تسلیم نہیں کرے گی ، بکنگ کے خواہشمند کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ پرچیز آرڈر کا لیٹر ہیڈ پر ہونا ضروری ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں بتایا گیاہے کہ گاڑی کی خریداری کیلئے این ٹی این سرٹیفکیٹ کی کاپی ، دستاویزات پر کمپنی کی سٹیمپ اور 20 لاکھ روپے جزوی ادائیگی کے طور پر دینے ہوں گے ۔گاڑیوں کی ڈیلیوری اپریل 2021 میں شروع کی جائے گی ۔یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایم جی موٹرز اپنی گاڑی ایم جی زیڈ ایس الیکٹرک بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اس وقت جو

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.