دنیا کا مہنگا ترین محل فروخت کیلئے پیش،قیمت اتنی جان کر آپ کی ہوش اڑ جائیں گے

دنیا کے مہنگے ترین محل کو فروخت کےلیے پیش کر دیا گیا ہے۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع دی ون نامی مینشن کو 55 ارب روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس محل کو دنیا کا مہنگاترین محل قرار دیا جارہا ہے جو خوابوں کے محل کا روپ دھار گیا۔ اکیس کمروں اور 42 واش رومز پر

مشتمل گھر کی قیمت 55 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے مینشن کو بنانے میں آٹھ سال کا عرصہ لگا۔ لاس اینجلس میں بنائے گئے محل کی تعمیر میں 600 مزدوروں نے حصہ لیا تھا۔امریکی تاریخ میں یہ پہلا مینشن ہے جو اتنی قیمت میں پیش کیا گیا ہے دی ون نامی مینشن میں پانچ سوئمنگ پولز، 30 گیراج، چار باولنگ ایریا، 30 سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹر اور فلاحی سرگرمیوں کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔پہاڑوں میں گھیرا محل دور سے دیکھنے پر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار مربع فٹ ہے۔ محل کو اندر سے سادہ فرنیچر اور تصاویر کے ساتھ خوبصورت بنایا گیا ہے۔خوبصورت مناظر، ہوا اور روشنی کے لیے دیواروں میں شیشے کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ محل کی قیمت2014 میں فروخت ہونے سب سے مہنگے گھر سے دگنی رکھی گئی ہے۔اس سے قبل دو ہزار چودہ میں نیویارک میں گھر بائیس ارب سے زائد میں فروخت کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *