کاش رے قسمت۔۔ سعودی ارب پتی خاتون کی پا کستانی ڈرائیور سے شادی کی خبریں ۔۔حقیقت کیاہے؟کئی پاکستانی اس ڈرائیور کی قسمت پر رشک کریں گے

دبئی(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو ایک عرب جوڑے کی شادی کی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون سعودی عرب کی ارب پتی بزنس وومن ساہو بنت عبداللہ المحبوب ہیں جب کہ دلہا صاحب کوئی اور نہیں بلکہ ان ہی کے ایک پاکستانی ڈرائیور ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر

تصدیقی خبر کے مطابق خاتون ساہو کی دولت کی مالیت تقریباً 8 بلین ڈالر ہے۔ خاتون کے مکہ اور مدینہ میں کئی ہوٹلز اور رہائشی املاک ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے فرانس میں ٹاورز سمیت مختلف ممالک میں بھی جائیدادیں موجود ہیں۔سعودی خاتون اور اس کا ڈرائیور کورونا وبا کے باعث سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ سوشل میڈیا پر ساہو اور اس کے ڈرائیور کی شادی کی ویڈیو گردش کررہی ہے۔ مختلف ویب سائٹس کے مطابق ساہو بنت عبدااللہ کا شمار متحدہ عرب امارات کی امیرترین خواتین میں ہوتا ہے۔دوسری جانب خاتون نے جس پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شادی کی ہے اس کے بارے میں انٹرنیٹ پر اس کے نام سمیت کوئی تفصیلات موجود نہیں۔تاہم گوگل پر سرچ کیے جانے پر ساہو بنت عبدااللہ المحبوب کے نام سے کوئی عرب دولت مند کاروباری عورت کا نام سامنے نہیں آتا۔ درحقیقت جب آپ اس نام کو گوگل پر سرچ کریں تو سرچ رزلٹ آپ کو ان ویب سائٹس پر لے جائیں گے جہاں اس خاتون اور مرد کی شادی کے بارے میں خبر شائع کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر بہت سے لوگوں نے اس خبر کو جعلی قرار دیا ہے۔ جب کہ کچھ ویب سائٹس کے مطابق یہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک عام شادی کی ویڈیو ہے جس کے ساتھ لوگوں نے جعلی تفصیلات درج کرکے اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *