انتظار کی گھڑیاں ختم، عمران خان نے پاکستانیوں کے لیے شاندار اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اعلان کیا کہ حکومت کی جانب سے ویکسین بغیر کسی چارج کے مفت فراہم کی جائے گی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم

نے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے، ملک بھر میں کورونا ویکسین مفت لگائی جائے گی، پہلے مرحلے میں طبی عملے اور 60 سال کی عمر سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہاکہ پاکستان کے لیے ابتدائی طور پر 2 کروڑ ڈوز حاصل کی جائیں گی، رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران10 لاکھ ڈوز کے قابل ہوں گے، ویکسین حاصل کرنے کے لیے چین کی مدد لی جائے گی، برطانوی سفیر سے بھی مفید بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا سائنو فارم اور کنسائنو نامی کمپنیوں سے کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے گفتگو جاری ہے، ویکسین کی خریداری کے ساتھ اس کی نقل و حرکت اور ذخیرے کے لیے اقدامات بھی ضروری ہیں، ویکسین فراہم کرنے کا طریقہ کار بنایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا ڈریپ نے 2 کرونا ویکسینز کی منظوری دی ہے، کرونا ویکسین سائنو فارم کی افادیت 80 فی صد ہے، سائنو فارم یو اے ای سمیت کئی ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، پاکستان میں ویکسین ٹرائلز میں 17500 افراد نے حصہ لیا تھا، کرونا ویکسین کی بڑی ڈیمانڈ ہے، حکومت کی تمام مشینری ویکسین کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.