حمزہ شہباز بیمار ہو گئے۔۔ا نہوں کون سی بیماری لگ گئی ہے۔۔؟ شریف خاندان کیلئے لاہور جیل سے ایک اور افسوسناک خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز جیل میں بیمار پڑ گئے۔احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست جمع کروا دی گئی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے اس لیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔جیل کے افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی ٹانگ میں شدید

تکلیف ہے۔احتساب عدالت لاہور نے نیب کے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کر رکھا ہے، جبکہ شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ بھی دے رکھا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے شوگر مل کے باہر نالہ تعمیر کروانے کا الزام ہے۔ پاکستان کے اہم شہر میں تُرک ڈرامے ارطغرل غازی کی نقل کے دوران8 سالہ بچہ جاں بحق ، موت کس دردناک طریقے سے آئی ؟ لرزہ خیز خبر رسالپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) تُرک ڈرامے ارطغرل غازی کی نقل کرنے کے دوران 8 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر رسالپور میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک نواحی علاقہ گنڈیری گاؤں میں 8 سالہ حسین دیگر بچوں کے ساتھ معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کی نقل کرتے ہوئے 2 منزلہ گھر کی چھت سے گر گیا ۔8 سالہ بچے کو گرنے سے کافی گہرے زخم آئے ، بچے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ چل بسا۔ 8 سالہ بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ خیال رہے کہ عمومی طور پر کھیل کھیل میں بچوں کو اکثر چوٹ لگ جاتی ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک بناتے ہوئے یا پستول کا استعمال کرنے والے بچوں بالخصوص نوجوانوں کی بھی اسی طرح اچانک اموات کے کئی واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں جن کے ہاتھ سے اچانک اور بے دھیانی میں پستول چل جاتی ہے اور وہ خود ہی اپنی موت کا باعث بنتے ہیں، یا سیلفی لیتے ہوئے دریا میں گر جاتے ہیں اور پانی کی لہروں کے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *