اس سال ڈالر کی قیمت کتنی نیچے آئے گی اور سونا کتنا سستا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) 2021ء میں پاکستانی کرنسی قدر میں بتدریج 2 تا 4 فیصد کمی متوقع ہے جس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر 164 تا 166 روپے کے لگ بھگ رہے گی، کیوں کہ اگلے ایک سال کے دوران ڈالر کے طلب اور رسد کے درمیان فاصلہ کم رہے گا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی اقسام کی متوقع وصولی، یورو بانڈ اور

سکوک کے اجرا، دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے نئے قرضے، تارکین وطن کی بہتر ترسیلاتِ زر اور جاری کھاتے کے خسارے میں برائے نام خسارہ 2021 کے دوران روپے کو مستحکم رکھنے میں معاون ہوں گے۔ ٹینجنٹ کیپیٹل ایڈوائزرز کے سی ای او مزمل اسلم نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2021ء تک روپے کی قدر میں 2 تا 4 فیصد کمی ہو سکتی ہے، یوں ڈالر کی قیمت 165 تا 166 کے اردگرد رہے گی۔ ادائیگیوں کا مثبت توازن رو پے کو مستحکم ر کھے گا۔ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع ﷲ طارق نے کہا کہ دسمبر 2021 تک روپے کی قد ر میں 3 فیصد تک کمی ہو سکتی ہے اور امریکی ڈالر کی قد ر 165 رو پے کے لگ بھگ ر ہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *