سندھ میں موسم نے انت مچادی۔۔۔۔۔ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر،باہر نکلنےسے پہلے یہ خبر ضرور پڑھیں ،ایسا نہ ہو کہ پھنس جائیں

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سندھ کے مختلف شہروں میں بھی دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں اور صوبے کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس ساؤتھ سید تراب علی کے مطابق سکھر سیکٹر بیٹ 25 میں سرحد بائی پاس سے سندھ پنجاب بارڈر

تک دھند ہے، جہاں حدِ نگاہ 30 میٹر ہے۔سکھر سیکٹر بیٹ 26 میں سرحد بائی پاس سے روہڑی بائی پاس تک دھند ہے جہاں حدِ نگاہ 20 میٹر ہے۔سکھر سیکٹر بیٹ 27 میں روہڑی بائی پاس سے ٹنڈو مستی تک دھند ہے، جہاں حدِ نگاہ 0 سے 30 میٹر ہے۔سکھر سیکٹر بیٹ 28 میں ٹنڈو مستی سے ہالانی تک دھند ہے، جہاں حدِ نگاہ 80 میٹر ہے۔سکرنڈ سیکٹر بیٹ 29 میں سدھوجا سے ہالانی تک دھند ہے، جہاں حدِ نگاہ 20 سے 30 میٹر ہے۔سکرنڈ سیکٹر بیٹ 30 میں مشاق سے سدھوجا تک دھند ہے، جہاں حدِ نگاہ 60 سے 80 میٹر ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سیکٹر این 55 بیٹ 3 میں بھالائی موڑ سے بھان سعید آباد کے مقام پر دھند ہے اور حدِ نگاہ 15 سے 20 میٹر ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *