آج سے وائس کال مفت۔۔ عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک )ریلائنس جیو ایک مرتبہ پھر وائس کالز کو بالکل مفت کرنے جا رہی ہے۔ جیو سبسکرائبرز 1 جنوری 2021 سے اپنے فون سے فری وائس کال کر سکیں گے۔ اس طرح کی سروسز پر انٹرنیٹ یوسیج چارچ ختم ہو گیا ہے۔ ریلائنس جیو نے جعمرات کو اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ کمپنی نے بیان جاری کرکے کہا

کہ آف۔نیٹ ڈومیسٹک کالس (Off-net domestic Calls) کو بالکل مفت کرنے کے عزم کا احترام کیا جائے گا۔ آئی یو سی چارجز ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک وائس کالس فری کر دی جائے گی۔ ایک جنوری 2021 دوبارہ سبھی کالز مفت کر دی جائیں گی۔ جیو کو لیکر اس خبر کے بعد دوسری ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل (Bharti Airtel) کے شیئرس میں دو فیصدی سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔اس اعلان کے بعد اب نئے سال سے کسی بھی نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے جیو صارفین کو پیسے نہیں دینے ہوں گے۔ یہ سہولیت ملک بھر میں کسی بھی ایریا کیلئے ہوگا۔ فی الحال آئی یو سی سہولیت کی وجہ سے صارفین کو آف۔نیٹ وائس کال کیلئے پیسے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ بتادیں کہ ستمبر 2019 میں ٹیلی کام ریگولرٹی اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) نے موبائل ٹو موبائل کالس کیلئے آئی یو سی کو جنوری 2020 کے آگے تک کیلئے بڑھا دیا تھا۔ اس کے بعد جیو نے اپنے صارفین سے آف۔نیٹ وائس کال کیلئے چارج کرنا شروع کیا۔ حالانکہ، جیو کے ذریعے وصولے جانے والا یہ چارچ آئی یو سی چارج کے برابر ہی تھا۔آن۔نیٹ ڈومیسٹک کالس ابھی بھی مفتکمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ آن۔نیٹ ڈومیسٹک کالس جیو نیٹ ورک پر بھی بالکل فری ہے۔ کمپنی نے کہا، ‘VoLTE جیسے جدید ٹکنالوجیکے فوائد عام ہندوستانی شہریوں تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ریلائنس جیو نے اکتوبر مہینے میں تقریبا 22 لاکھ سے زیادہ صارفین کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ اس کے بعد کمپنی کے کل سبسکرائبرس کی تعداد 40.63 کروڑ کے پار پہنچ گیا ہے۔ جیو نے وائر لیس سیگمینٹ میں سب سے زیادہ 2,45,912 صارفین کو جوڑا ہے۔ اس کے بعد بھارتی ایئرٹیل نے 48,397 کسٹمرس کو فکسڈ لائن کنکشن کے ذریعے جوڑا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *