اس جگہ کا پتہ چل گیا جہاں پیدا ہونے والے فالٹ کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی بند ہوئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گدو میں فالٹ پیدا ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی کا بلیک آؤٹ ہوا ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گدو میں 11 بج کر 41 منٹ پر فالٹ پیدا ہوا جس کی وجہ سے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ ہوئی اور ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم کی فریکوئنسی 50

سے صفر پر آگئی۔ فریکوئنسی گرنے کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہوئے ہیں۔ترجمان پاور ڈویژن نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ اس وقت تربیلا کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے جس سے ترتیب وار بجلی کا نظام بحال کیا جائے گا۔ تمام ٹیمیں اس وقت اپنے اپنے سٹیشن پر پہنچ چکی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا ہے کہ بلیک آؤٹ کے باعث ملک میں بجلی کا تعطل پیدا ہوا، بجلی کی پیداوار کے پلانٹس تو بن گئے لیکن ترسیل کا نظام مطابقت نہیں رکھتا، بجلی کی ترسیل کا نظام اپڈیٹڈ نہ ہو تو مسائل ہو سکتے ہیں ، حکومت بجلی کے ترسیل کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے وزیر توانائی عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا سیکٹر ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بجلی کے پیداواری نظام کے بعد سب سے ہم ترسیلی نظام ہے، بجلی کے ترسیلی نظام پر حکومت توجہ دے رہی ہے، ماضی میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر توجہ نہیں دی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *