حکومت نے سرکاری ملازمین پر بجلیاں گرادیں ۔۔ سرکاری ملازمین کوملنے والا اوور ٹائم بند ۔۔ کون کون سے محکموں پر اطلاق ہو گا۔۔۔آج کی بڑی خبر

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کردیا۔پشاور کینٹ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ 50 سال سے خسارے میں چلنے والے ریلوے کو قابل منافع بنائیں گے لیکن ریلوے کی اراضی نہیں بیچیں گے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا ریلوے افسران اور پولیس کے ذریعے قبضہ کرتے آرہے ہیں، اب ریلوے میں قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔وزیر

ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں ریلوے خسارہ ختم کریں گے، ریلوے یونین سے بلیک میل نہیں ہوں گا، اب چور اور چوکیدار کا گٹھ جوڑ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو کچی جھونپڑیوں سے نکال کر ہائی رائز بلڈنگز میں منتقل کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.