بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔۔!! آرمی چیف کا بڑا فیصلہ، رواں ہفتے کیا کرنے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف رواں ہفتے دورہ کوئٹہ پر جا رہے ہیں، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،بلوچستان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کورونا وائرس، سیکورٹی خدشات

اور ملکی معیشت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اس ساری صورتحال میں قوم اور ریاست نے ایک ہو کر مسائل کا مقابلہ کیا، میڈیا کی جانب سے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف رواں ہفتے دورہ کوئٹہ پر جا رہے ہیں، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،بلوچستان کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کو کسی بھی قسم کی سیاست میں نہ گھسیٹا جائے، فوج ایک ادارہ ہے جو حکومت کے ماتحت ہے، حکومت پاکستان تمام تر الزامات کا مؤثر انداز میں دے دیا ہے، کسی کو الیکشن پر شک ہے تو متعلقہ اداروں سے رجوع کریں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اگر انکے مطالبات کو منظور نہ کیا گیا تو وہ دو لانگ مارچ کر سکتے ہیں یا تو پی ڈی ایم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی یا پھر راولپنڈی کی جانب لانگ مارچ کیا جائے گا اور وہاں دھرنا دیا جائے گا، اس کے بارے میں پاک فوج کی کیا حکمت عملی ہے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توان کوچائے پانی پلائیں گے،پنڈی آنے کی وجہ نہیں بنتی، اگروہ پنڈی آنا چاہتے ہیں توانکوچائے پانی پلائیں گےاور کیا کہہ سکتا ہوں میں۔ قبل ازیں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ باڑلگانے میں بھی قربانیاں دی گئیں،کسی کی مجال نہیں کہ باڑ کواکھاڑسکے،الزامات لگانے والوں کی باتوں میں اگر کوئی حقیقت ہوتو جواب دیا جائے، پوری فوج کا مورال بلند ہے،فوج اپنا کام کررہی ہے،قربانیاں دے رہی ہے،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستانی میڈیا نےبھارتی پروپیگنڈےکوبےنقاب کیا، پچھلے ایک سال میں کورونا وبا کا بطور قوم متحد ہوکر مقابلہ کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *