فوٹو گرافر تاک میں تھا ، انوشکا اور ویرات کے نجی لمحات کی ایسی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں کہ انوشکا شرم اور غصے سے لال پیلی ہو گئیں ، تصاویر لنک میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے نجی تصویر شائع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر وہ تصویر بھی جاری کی ہے اور لکھا ہے کہ انہیں اس بات پر شدید غصہ ہے۔ خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں پہلے بچے کی آمد جلد ہی متوقع ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دونوں بھارت ہی

میں موجود ہیں جہاں مسلسل ان کے چیک اپ ہوتے رہتے ہیں۔ آتے جاتے فوٹوگرافرز تصویریں لینے کے لیے تنگ کرتے ہی ہیں تاہم اب ایک نشریاتی ادارے کے فوٹوگرافر نے تمام حدیں پار کردی ہیں اور ان کی نجی زندگی میں بھی دخل اندازی کرنے لگا ہے۔ حال ہی میں مذکورہ ادارے نے انوشکا اور ویرات کوہلی کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ اپنے گھر کی بالکونی میں بیٹھے باتیں کررہے ہیں۔اس تصویر کے شائع ہونے کے بعد انوشکا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’متعدد بار سمجھانے کے باوجود یہ ادارہ اور فوٹو گرافر باز نہیں آرہے اور مسلسل ہماری نجی زندگی میں مداخلت کررہے ہیں، ایسا کرنا بند کردیں‘۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *