اپنا موبائل چیک کرلیں ورنہ یکم جنوری 2021 سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کو پرانے آپریٹنگ سسٹمز والے اینڈرائڈ اور ایپل فونز کے صارفین 2021 میں استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔

کہ 31 دسمبر 2020 کے بعد جس آئی فون کا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس سیون سے پرانا ہوگااس پر واٹس ایپ کی سروس دستیاب نہیں ہوگی اور اسی طرح جس اسمارٹ فون میں اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہوگا وہ بھی واٹس ایپ کی سہولت سے مستفید نہیں ہوسکے گا۔واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے کہا گیا کہ وہ بلاتعطل سروس کے لیے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اپنے اسمارٹ فونز میں اپ گریڈ کروالیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون صارفین جن کے پاس آئی فون 4ایس، آئی فون 5 اور 5 ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ہے وہ اپنے اسمارٹ فونز میں جلد ازجلد آئی او یس کا جدید ترین ورڑن اپ گریڈ کرالیں یاکم ازکم تو ضرور کروالیں ورنہ 31 دسمبر کے بعد وہ واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض اسمارٹ فونز میں اب بھی اینڈرائڈ 4.0.3 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال ہورہا ہے، اس لیے انہیں بھی اسے اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ‘الحمداللہ آپ سب محبینﷺ کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحتیابی کے لیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.